Ticker

6/recent/ticker-posts

برصغیرپاک وہندمیں اسلام کاپھیلاؤاولیائےاللہ اور مشائخ عظام کےذریعےہوا،علامہ حسین احمدسعیدی

The Spread of Islam in the Indian Subcontinent through the Saints of Allah and the Great Shaykhs Allama Hussain Ahmad Saeedi

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)جمیل الدین پیر سرھندی شریف آف کراچی نے حضرت مفتی حبیب احمد سعیدیؒ کے دربار پر ان کے سجادہ نشین صاحبزادہ صوفی استخارہ فیم علامہ حسین احمد سعیدی کے ہمراہ حاضری اور فاتحہ خوانی کرنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اولیائے کا فیضان ہے اولیائے اللہ محبتیں بانٹنے،حق کا پرچار کرنے اور امن کے داعی لوگ ہوتے ہیں برصغیر پاک و ہند میں اسلام کا پھیلاؤ اولیائے اللہ اور مشائخ عظام کے ذریعے ہوا ہے مفتی حبیب احمد سعیدی ؒ عامل باعمل اور پہنچے ہوئے بزرگ تھے ان کی علمی اور دینی خدمات کا فیض آج بھی جاری و ساری ہے یہ اولیائے اللہ کی بڑی نشانی ہے بزرگوں کے مزارات پرحاضری سے انسان کو روحانی سکون اور فکر آخرت کی روشنی نصیب ہوتی ہے جس سے اس کی زندگی اور آخرت سنور جاتی ہےعلامہ حسین احمد سعیدی نے کہا کہ میں آج جو کچھ بھی ہوں اللہ تعالی کی رحمت،محبوب مصطفی کے غلام ہونے اور بزرگوں کی نظر کرم کی وجہ سے ہوں استخارہ اور دیگر روحانی علوم میں میرے پہلے اور بڑے استاد میرے والد حضرت مفتی حبیب احمد سعیدی ہی ہیں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent