Ticker

6/recent/ticker-posts

ٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکر50 سالہ خاتون جاں بحق ۔ ریسکیو 1122

A 50-year-old woman was killed when her truck collided with a motorcycle. Rescue 1122

حجرہ شاہ مقیم(جاویدراہی)کھڑک سنگھ پیر دی ہٹی کے قریب نامعلوم ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی حادثہ کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 دیپالپور کی ایمبولینس جائے حادثہ پہنچ گئی ریسکیو ٹیم نے ضروری کاروائی کرنے کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر دیا ٹکر مار کر نامعلوم ڈرائیور ٹرک بھگا لے جانے میں کامیاب ہو گیا جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت ارشاد بی بی زوجہ برکت علی 50 سالہ کے نام سے ہوئی ہے جو کہ 23 ون اے ایل کی رہائشی تھی جبکہ ایک اور واقعہ میں فیصل آباد روڈ 20 جی ڈی کے پاس دودھ لے جانے والی گاڑی اور آٹو رکشہ آپس میں ٹکرا گئے حادثہ کے نتیجے میں گاڑی اور رکشہ میں سوار 4 افراد شدید زخمی ہو گئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں اوریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تمام متاثرین کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا

یہ بھی پڑھیں : برصغیرپاک وہندمیں اسلام کاپھیلاؤاولیائےاللہ اور مشائخ عظام کےذریعےہوا،علامہ حسین احمدسعیدی

ٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکر50 سالہ خاتون جاں بحق ۔ ریسکیو 1122

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent