Ticker

6/recent/ticker-posts

نورپورتھل:پہلاپورٹیبل سولرپاوراریگیشن سسٹم کاافتتاح کردیاگیا

Northport: First portable solar power irrigation system inaugurated

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے )پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل اسلام آباد کی جانب سے تحصیل نورپورتھل کے قصبہ پیلو وینس میں ڈاکٹر ملک عبدالواحد جسرہ کے زرعی فارم پر پہلے پورٹیبل سولر پاور اریگیشن سسٹم کا افتتاح کردیا گیا پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل اسلام آباد شعبہ دالوں کے پروجیکٹ ڈاٸریکٹر ڈاکٹر محمد منصور نے افتتاح کیا ۔نیشنل زرعی ریسرچ سنٹر اسلام آباد شعبہ چارہ جات کے پروگرام انچارج ذوالفقارعلی گورمانی،پاکستان ایگرکلچر ریسرچ سنٹر اسلام آباد کے شعبہ پروکیورمنٹ کے عنصر محمودبٹ۔،اسسٹنٹ ڈاٸریکٹر زراعت توسیع تحصیل نورپورتھل ڈاکٹر محمدسبطین زراعت آفیسرز شمشاد خان محمد یاسر اقبال،ایم نوردین،راجہ نورالہی عاطف اور کسان تنظیموں کے راہنماء بھی اس موقع پرموجود تھے ۔ پراجیکٹ ڈائریکٹرڈاکٹر محمد منصور نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوٸے کہاکہ وطن عزیز پاکستان میں دالوں کی پیداوار میں اضافہ کے لٸے علاقہ تھل کے کسانوں کو سولر سسٹم ،زرعی آلات، چنے،لوبیا ،مسور وغیرہ کے اعلٰی کوالٹی کے بیجوں میں 50 فی صد سبسڈی دی جاٸے گی ۔ واضح رہے کہ تحصیل نورپورتھل میں تین سولر سسٹم ڈاکٹر ملک عبداواحد جسرا،ملک  صابرحسین جسرا پیلو وینس جبکہ ملک صفدرحیات اعوان ڈھمک پہنچ چکے ہیں ۔پورٹیبل سولر سسٹم کی کل قیمت 11 لاکھ ہے کسان کو ساڑھے پانچ لاکھ دینے ہونگے اور صرف بورکروانا ہوگا باقی کی سبسڈی حکومت کی طرف سے دی جاٸے گی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرک کی موٹرسائیکل کوٹکر50 سالہ خاتون جاں بحق ۔ ریسکیو 1122

نورپورتھل:پہلاپورٹیبل سولرپاوراریگیشن سسٹم کاافتتاح کردیاگیا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent