Ticker

6/recent/ticker-posts

شہریوں سےکمیٹیوں کےنام پرفراڈکرنےوالےباپ بیٹاگرفتار

Father and son arrested for defrauding citizens in the name of committees

خانپور(ابوبکرجتوٸی)شہریوں سے کمیٹیوں کے نام پر فراڈ کرنے والے باپ بیٹا گرفتار تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کے سب انسپکٹر جام آفتاب احمد نے کئی دنوں سے پریشان ساٸل عبدالحئی کی درخواست پر کاروائی کرتے ہوٸے کمیٹیوں کا مبینہ فراڈ کرنے والے سیٹلائٹ ٹاؤن کے رہائشی باپ بیٹے کو گرفتار کرلیا سب انسپکٹر جام آفتاب احمد نے میڈیا کو بتایا کہ ملزمان عبدالعزیز اور ہارون کے خلاف عبدالحئی نامی شخص نے درخواست دی تھی جس پر عبدالحئی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 724/20بجرم 406 ت پ درج کر کے کاروائی کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ میرٹ پر تفتیش ہوگی اور کسی کے ساتھ بھی ناانصافی نہیں ہونے دیں گے جبکہ مقدمہ کے مدعی عبدالحئی نے بتایا کہ ملزمان نے میرے ساتھ ساڑھے 12 لاکھ روپے مالیت کی کمیٹی کا فراڈ کیا تھا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent