Ticker

6/recent/ticker-posts

اسی لاکھ کشمیری مسلمانوں کوجیل نماءوادی میں قیدکرکےجمہوری وانسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،سیاسی نماٸندگان

Democrats and human rights are being violated by imprisoning 80 lakh Kashmiri Muslims in Namawadi Valley, political representatives

رحیم یارخان(طارق بھنڈر)بھارتی افواج نے مقبوضہ جموں وکشمیر میں غاصبانہ محاصرہ کر رکھا ہے جس سے مقبوضہ جموں کشمیرکی آزادی سلب ہو چکی ہے 80لاکھ کشمیری مسلمانوں کو جیل نما وادی میں قید کر کے جمہوری وانسانی حقوق کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں،عالمی انسانی حقوق کی تنظیمیں ،سلامتی کونسل اقوام امتحدہ کی خاموشی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے آج پانچ اگست کو یوم استحصال کشمیر مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کے ساتھ منایا جائے گا ان خیالات کا اظہارتحریک انصاف کے کنوینر ڈیجیٹل میڈیا انفارمیشن شمیل مرزا،تحصیل نائب صدر چوہدری ہارون وڑائچ،تحریک انصاف کے ڈپٹی کنوینر ڈیجیٹل میڈیا انفارمیشن چوہدری ریاض جٹ،تحصیل نائب صدرلیبر ونگ رئیس آصف برڑہ ،سیاسی وسماجی رہنما چوہدری شہروز وڑائچ اورمسلم لیگ (ق) کے جوائنٹ سیکرٹری لیبر ونگ پنجاب عمران اویسی لنگراہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے کشمیریوں کی الگ شناخت ختم کئے جانے پر پوری دنیا کے امن پسند عوام سراپا احتجاج ہونگے مقبوضہ کشمیرمیں کشمیری عوام پر بھارتی ظلم وتشددناقابل برداشت ہیں وزیر اعظم پاکستان نے ہر فورم پرمسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا پوری قوم کشمیریوں کے حقوق آزادی تک ان کے شانہ بشانہ ہے ۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent