Ticker

6/recent/ticker-posts

یومِ دفاع پاک بھارت جنگ 1965 کےشہداءکی یادمیں منایاجاتاہے، علی لغاری

Defense Day is celebrated in memory of the martyrs of Pak-India war 1965, Ali Leghari

بھونگ(وکرم دیپال)مسلم لیگ ن کے رہنما و رحیم آباد کے سیاسی و سماجی شخصیت سردار محمد علی خان لغاری اور شاہد محمود دشتی نے یوم دفاع کے موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ یومِ دفاع پاک بھارت جنگ 1965 کے دفاعِ وطن اور شہدا کی یاد میں منایا جاتا ہے ہر پاکستانی اپنی فوج کے دفاع پر فخر کرتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ پاک فوج ہر محاذ پر سرخرو ہے 6ستمبر 1965ء کا دن عسکری اعتبار سے تاریخ عالم میں کبھی نہ بھولنے والا قابلِ فخر دن ہے جب کئی گنا بڑے ملک نے افرادی تعداد میں کئی گنا زیادہ لشکر اور دفاعی وسائل کے ساتھ اپنے چھوٹے سے پڑوسی ملک پر کسی اعلان کے بغیر رات کے اندھیرے میں فوجی حملہ کر دیا۔ اس چھوٹے مگر غیور اور متحد ملک نے اپنے دشمن کے جنگی حملہ کا اس پامردی اور جانثاری سے مقابلہ کیا کہ دشمن کے سارے عزائم خاک میں مل گئے۔ بین الاقوامی سطح پر بھی اسے شرمندگی اٹھانا پڑی 1965ء کی ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہونے والی اس جنگ میں ثابت ہوا کہ جنگیں ریاستی عوام اور فوج متحد ہو کر ہی لڑتی اور جیت سکتی ہیں۔ پاکستانی قوم نے اپنے ملک سے محبت اور مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اورجانثاری کے جرأت مندانہ جذبے نے ملکر نا ممکن کو ممکن بنا کر دکھایا۔اور ان شاءاللہ آئندہ بھی پاک فوج کے جوان اور پاکستانی قوم سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیں گے اور دشمن ملک ہمیشہ نیست و نابود رہے گا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent