Islamia University Bahawalpur's decision to expand agriculture research program is welcome: Jam MD Ganga, Haji Nazir Katpal
رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا اور حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا ہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کا ایگریکلچر کے حوالے سے ریسرچ پروگرام میں توسیع اور دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ خوش آئند ہے. کپاس گنا اور آموں کےعلاوہ بھی فصلات کی جدید کاشت وقت کا تقاضا اور ضرورت ہے.ایک زرعی ملک کا گندم روئی اور چینی درآمد کرنا زرعی تحقیقاتی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے. سونے پے سہاگہ رہی سہی کسر حکمرانوں کی زرعی درآمدی اور برآمدی پالیسیاں نکال رہی ہیں. زراعت کو اپنے دیس کے حالات اور موسموں کے مطابق ترتیب دے کر آگے بڑھا جا سکتا ہے. ضلع رحیم یار خان میں پلپ انڈسٹری کا قیام وقت کی اشدضرورت ہے. کاٹن کو زرعی قومی ترجیحات میں اہمیت دینا ہوگی.زراعت اور کسانوں کی بہتری، ترقی اور فلاح کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی کی ریسرچ کے حوالے سے پاکستان کسان اتحاد بھر پور تعاون اور سپورٹ کرے گا
0 Comments