Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ: ڈی ایچ اوایس منصوبےکاافتتاح برگیڈٸیرسیدعلمدارحسین شاہ نےکردیا

Okara: DHOS project inaugurated by Brigadier Syed Alamdar Hussain Shah

اوکاڑہ(ریاض الرحیم خان) گیریژن کمانڈر 40 ڈیو میجر جنرل آصف غفور کی خصوصی کاوش پر کنٹونمنٹ بورڈ اوکاڑہ ڈی او ایچ ایس میں سیوریج لائن بچھانےکے منصوبہ کا آغاز اسٹیشن کمانڈر برگیڈیئر سید علمدار حسین شاہ نے افتتاح کرکے کردیا۔ منصوبہ کی مجموعی لاگت 45 ملین روپے جبکہ منصوبہ 3 سال میں مکمل ہوگا۔ منصوبہ کی بنیاد سابقہ اسٹیشن کمانڈر برگیڈیئر طارق جاوید کی جانب سے رکھی گئی تھی

یہ بھی پڑھیں : ننھی زینب کےقتل کوایک برس مکمل،جنسی درندےآج بھی آزاد

تفصیلات کے مطابق سابقہ اسٹیشن کمانڈر برگیڈیئر طارق جاوید کی جانب سے رکھے گئے منصوبہ کے تحت ڈیفینس آفیسرز ہاؤسنگ سکیم اوکاڑہ میں سیوریج لائن بچھانے کے منصوبہ کا عملی طور آغاز کردیا گیا، اس حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمان خصوصی اسٹیشن کمانڈر برگیڈیئر سید علمدار حسین شاہ، کنٹونمنٹ ایگزیکٹو آفیسر عرفان احمد، ممبران کنٹونمنٹ بورڈ چوہدری اختر حمید ، ندیم انور بھٹی ،چوہدری مقبول صابر،شہزاد شفیع، صدر گیمبر پریس کلب الطاف ساقی و اہلیان تھے۔ سیوریج لائن بچھانے کا منصوبہ تین فیز پر مشتمل ہوگا، پہلا فیز3ماہ میں مکمل ہوجائے گا،جبکہ منصوبہ کی مکمل لاگت 45 ملین روپے ہے۔ فیز ون منصوبہ کی لاگت ایک کروڑ روپے ہے ۔مہمان خصوصی نے اس موقع پر تقریب سے خطاب بھی کیا۔ عوام کی جانب سے نئے بنیادی منصوبے کے آغاز کرنے پر عسکری و سول انتظامیہ کی کاوشوں کو بھرپور سراہا گیا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent