Ticker

6/recent/ticker-posts

زراعت و کسان مخالف مشیروں کےمشوروں پراندھا دھندعمل کرکےملکی زراعت کانقصان نہ کیاجاٸے،جام ایم ڈی گانگا،حاجی نذیراحمد

Agriculture should not be harmed by blindly following the advice of anti-agriculture and anti-farmer advisors, Jam MD Ganga, Haji Nazir Ahmad

Agriculture should not be harmed by blindly following the advice of anti-agriculture and anti-farmer advisors, Jam MD Ganga, Haji Nazir Ahmad
رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا اور حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا ہے کہ قمیتی زرمبادلہ خرچ کرکے بغیر سوچے سمجھے ضرورت سے زیادہ گندم درآمد کرنا قعطا درست فیصلہ نہیں ہے.حکمران زمینی حقائق کو سامنے رکھتے ہوئے اعتدال اور توازن سے کام لیں زراعت اور کسان مخالف مشیروں کے مشوروں پر اندھا دھند عمل کرکے ملکی زراعت کا نقصان نہ کریں. کھادوں کے دن بدن بڑھتے ہوئے ریٹ تشویش کا باعث ہیں.کپاس کی فصل سفید مکھی کے حملوں دیگر بیماریوں اور ناقص زرعی ادویات کی وجہ بہت سارے علاقوں میں تباہ ہو چکی ہے.گنے کا ریٹ300روپے من کیا جائے. ماہ اکتوبر میں شوگر ملوں سے کرشنگ سیزن کا آغاز کروایا جائے.گڑ اور شکر تیار کرنے کے لیے اس سال ستمبر میں ہی بیلنوں نے گنا کرشنگ شروع کردیا ہے. جوکہ خوش آئند بات ہے. شوگر کین ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کے وقت زراعت اور کسانوں پر رحم کرتے ہوئے ان کے تحفظ کو زیادہ سے زیادہ فوکس کیا جائے. پنجاب شوگر کین ایکٹ 1950،1067میں وقت اور حالات کے مطابق کئی تبدیلیاں ضروری ہیں موجودہ حکمرانوں نےترامیم لانے کا فیصلہ کرکے اچھا کیا ہے ترامیم کو منظوری سے قبل کسان قیادت کے ساتھ شیئر کیا جائے بلکہ بہتر تو یہ ہے کہ انہیں پبلک اور اوپن کیا جائے شوگر مافیا کی اجارہ داری اور لوٹ مار کا خاتمہ از حد ضروری ہے بیج مافیا کو کنٹرول کرنے کے لیے بھی سخت پالیسی اور سخت ایکشن کی ضرورت ہے نام نہاد صرف تھیلے چھاپ بیج کمپنیوں کو بین کیا جائے

یہ بھی پڑھیں : آئی جی پولیس کاخطاب نئی بوتل اورپرانی شراب یا؟

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent