Ticker

6/recent/ticker-posts

ظلم کی ایک اورداستان رقم،موٹروےکیس کی طرزکادوسرابڑاواقعہ سامنےآگیا

Another story of oppression, another major incident in the style of a motorway case came to light

اوکاڑہ(جاویدراہی)اوکاڑہ کے نواحی علاقے صالحووال اور فخر ٹاون میں ظلم کی نٸی داستان رقم ہوگٸی موٹروے کیس کی طرز کا دوسرا بڑا واقعہ سامنے آگیا صالحوال میں دوران ڈکیتی 4 ڈاکووں نے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے گزشتہ شب دس سے زائد ڈاکوؤں نے مقامی زمیندار خالد علی کے گھر داخل ہو کر لوٹ مار کی اور گھریلو خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا جس پر علاقہ مکین شدید مشتعل ہوگٸے جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر علاقہ مکینوں نے فخر ٹاون کے نزدیک ٹائروں کو آگ لگا کر قصور ملتان روڈ بلاک کر دیا اور پولیس مخالف سخت نعرے بازی کی روڈ بلاک ہونے سے گاڑیوں کی لمبی لاینیں لگ گئی ہیں واقعہ کی اطلاع پر ایس پی شمس الحق درانی مقامی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے سرکل بھر کی پولیس کو طلب کر لیا گیا ہے واردات کے حوالہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے دوسری جانب ڈی پی او عمر سعید ملک نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی عابد حسین ظفر کی قیادت میں سپیشل پولیس سکواڈ  تشکیل دیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کر دیئے ہیں

یہ بھی پڑھیں : زراعت و کسان مخالف مشیروں کےمشوروں پراندھا دھندعمل کرکےملکی زراعت کانقصان نہ کیاجاٸے،جام ایم ڈی گانگا،حاجی نذیراحمد

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent