Ticker

6/recent/ticker-posts

لیگی ایم پی اےکی بدمعاشی سرکاری سولنگ پرقبضہ کرنےکی کوشش،منع کرنےپرپہوڑبرادری کےنوجوان پرقاتلانہ حملہ کروادیا،جام ریاض پہوڑ،جام ضیاءالرحمن پہوڑ

PML-N MPA's attempt to seize government solicitation, killing youth of Pahor community for banning it, Jam Riaz Pahor, Jam Zia-ur-Rehman Pahor

رحیم یارخان(جام مطیع الرحمن پہوڑ)لیگی ایم پی اے نے پہوڑ برادری پر زمین تنگ کر دی سرکاری سولنگ پر ہل چلا کر راستہ بند کر دیا۔چند دن قبل سڑک کے تنازع پر نوجوان پر قاتلانہ حملہ کرکے شدید زخمی کردیا جبکہ پولیس نے مبینہ طور پر ایم پی اے سے ملی بھگت کرکے کاروائی سے انکاری ہے اعلی حکام نوٹس لیں اور سخت قانونی کاروائی کریں۔چئیر مین پاکستان پہوڑ اتحاد و صدر پنجاب تفصیلات کے مطابق  پاکستان پہوڑ اتحاد کے بانی ومرکزی چیئرمین سردار زادہ جام ضیاءالرحمن پہوڑ ایڈووکیٹ اور صوبائی صدر پنجاب حافظ ریاض احمد پہوڑ نے اپنے میڈیا کو دیے گئے بیان میں کہا ہے کہ پہوڑ قوم پاکستان بھر میں آباد اور اپنی شرافت و شجاعت میں ایک مثال ہے مگر پنجاب صوبائی حلقہ 155 سے کامیاب لیگی ایم پی اے پیرزادہ میاں جہانگیر سلطان بھٹہ نے دنیا پور کے پہوڑ زمیندار ملک امام بخش پہوڑ کے بھتیجے ملک طارق پر قاتلانہ حملہ کروا کر خون میں نہلا کر یزید وقت کی یاد تازہ کردی موصوف ایم پی نے تو پہوڑوں کی نسلیں تلف کرنے کی گیدڑ بھبھکیاں شروع کردی ہیں پہوڑ قبائل لاوارث نہیں کسی بھی مظالم کا قانون کے مطابق مقابلا کرنا جانتے ہیں انہوں نے کہا کہ ایم پی اے موصوف نے پہوڑوں کے گھروں کی طرف جانے والی سرکاری سولنگ اکھاڑ دی موجودہ حکومتی صوبائی وزیر کو بھی گیدڑ بھبھکیاں سنادیں دنیاپور پولیس اس دور جدید میں بھی اس لیگی فرعون کے ہاتھوں یرغمال لگتی ہے انہوں نے ایڈیشنل آئی جی اور ریجنل پولیس افسر بہاولپور سے لیگی ایم پی اے کے خلاف مقدمہ کے اندراج کا مطالبہ کیا ہے دیگر صورت میں پاکستان پہوڑ اتحاد کی مرکز سے کال پر ملک بھر میں پر امن احتجاج کا عندیہ بھی دیدیا۔
PML-N MPA's attempt to seize government solicitation, killing youth of Pahor community for banning it, Jam Riaz Pahor, Jam Zia-ur-Rehman Pahor

یہ بھی پڑھیں : ایڈیشنل آئی جی پولیس انعام غنی کےخیالات اورتلخ حقائق

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent