Ticker

6/recent/ticker-posts

زرعی ملک کاگندم،چینی،روئی درآمد کرناباعث شرم ہے،جام ایم ڈی گانگا،حبیب اللہ خیال

Agricultural country is ashamed to import wheat, sugar, cotton, Jam MD Ganga, Habibullah Khayal

رحیم یارخان(محمدخرم لغاری)پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا، حبیب اللہ خیال، جام فضل احمد گانگا، محمد راشد مجنوں نے کہا ہے کہ زرعی ملک کا گندم، چینی، روئی درآمد کرنا باعث شرم ہے یہ حکمرانوں کی کسان کُش پالیسیوں کا نتیجہ ہے کسانوں کو مافیاز کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ایک طرف کسانوں کو ناقص اور ملاوٹ شدہ کھاد، زرعی ادویات وغیرہ کے ذریعے معاشی نقصان پہنچایا جاتا ہے دوسری جانب انہیں فصلات کا مناسب ریٹ نہیں دیا جاتاحکمرانوں کا معاشی تھینک ٹینک زراعت کو مسلسل نظر انداز کر رہا ہے کسانوں کو سبسڈی کے نام پر ٹوکن سکیموں کے ذریعے قومی سرمایہ ضائع کیا جا رہا ہے حکومت کھادوں کے ریٹ براہ راست کم کرے زرعی ادویات میں ملاوٹ اور غیر معیاری ہونے کی صورت میں جب تک فارمولیشن اور پیکنگ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف سخت کاروائی نہیں ہوگی کنٹرول ہرگز نہیں ہوگا بڑی مچھلیوں کو پکڑیں نام نہاد بیج کمپینوں کو بلیک لسٹ کیا جائے کپاس کو فورا وزریر اعظم زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت سپورٹ پرائس لسٹ میں شامل کیا جائے کپاس کی فی من قیمت کم ازکم 5000روپے من مقرر کی جائے گنے کا ریٹ300 روپے من دیا جائے گندم کی سمگلنگ روکنے اور کسانوں کو نقصان سے بچانے کے لیے گندم کے ریٹ میں اضافہ کیا جائے بارشوں کے اور دریاوں کے اضافی پانی کو محفوظ کرنے کے لیے آبی ذخائر تعمیر کیے جائیں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent