Ticker

6/recent/ticker-posts

آئین پاکستان مکمل اسلامی آٸین ہے،جمعیت علماء اسلام

The Constitution of Pakistan is a complete Islamic constitution, Jamiat Ulema-e-Islam

ملتان(زاہد مقصود قریشی) آئین پاکستان مکمل اسلامی آٸین ہے جمعیت علماء اسلام آٸین کی پاسدار اور محافظ جماعت ہے پاکستان کے آئین میں ختم نبوت اور تمام مقدسات کے احترام پر مبنی قانون سازی موجود ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے لیئے سزائیں بھی واضح ہیں جمعیت علماء اسلام ہر قسم کی فرقہ واریت اور انتشار پھیلانے  کی کوششوں کی مذمت کرتی ہے جمعیت علماءاسلام پاکستان کے مذہبی طبقہ کی نمائندہ ایک بڑی پارلیمانی جماعت ہے جو کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر حقیقی اپوزیشن کا کردار ادا کررہی ہے ان خیالات کا اظہار جمیعت علماء اسلام تحصیل ملتان کے زیراہتمام اور یونٹ شھیداسلام ڈاکٹر خالد محمود سومرو رح یوسی 9 رشیدآباد ملتان کے زیرانتظام امیر یونٹ حافظ انیس الرحمان کے زیر صدارت بعنوان تحفظ ختم نبوت و سیرت صحابہ واہلبیت منعقدہ مدرسہ ریاض العلوم رشید آباد ملتان میں ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام پنجاب وامیر ضلع ملتان مولانا محمد ایازالحق قاسمی،امیر جمعیت علماء اسلام ضلع خانیوال ومہتمم جامعہ اشرفیہ مان کوٹ مفتی محمداحمد انور، امیر جمعیت علماء اسلام تحصیل ملتان مولاناحبیب الرحمن اکبر، قاری محمد یسین، زاہدمقصوداحمدقریشی، مولانا جنید احمد،نے اپنے خطابات میں کیا

یہ بھی پڑھیں : کپاس کی فصل کسانوں کےلیےخسارےکاباعث بن چکی ہے،ایم ڈی گانگا،نذیراحمدکٹپال، عبدالخالق اچھا

مقررین نے مزید کہا کہ اگر آپ اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام چاہتے ہیں، اگر آپ محب وطن اور علم دوست اور عدل پرور حکومت چاہتے ہیں اگر آپ قانون ختم نبوت کا تحفظ چاہتے ہیں اگر آپ اس وطن کو امن کا گہوارہ دیکھنا چاہتے ہیں اگر آپ صحابہ واہلبیت کی حرمت کا تحفظ چاہتے ہیں اگر آپ مدارس دینیہ کا تحفظ چاہتے ہیں اور نسل نو کا ایمان باقی دیکھنا چاہتے ہیں تو آئیے جمعیت علماء اسلام اور قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کے دست و بازو بنیے اس موقع پر مولانا سعادت اللہ، قاری عبدالرحمن قاسمی، قاری ابوبکر عثمان الازہری، قاری محمد یوسف مدنی، میاں جمشیداجمل، مولانا محمود الحسن غوری، قاری محمد اکرم،مفتی حبیب اللہ بلال، نقیب اللہ خان کاکڑ، سلیم خان دوتانی، مولانا امیر حمزہ، مولانا ناصر موہانی، قاری محمد عیسی، سردار مزمل عباس،عبدالرحیم خان لونی،محمد زکریا خان، قاری عین الرحمن، مولانا حنیف،قاری محمدسجاد، قاری شہزاد،مولانا حبیب، حافظ جمشید، حافظ عادل،حافظ اظھر،حافظ شمائل، حافظ عبدالباسط، حفیظ اللہ،حافظ محمد علی،حافظ رضوان سعید، حافظ عبدالشکور، حافظ اسد،مولانا عبدالرحیم، و دیگر سینکڑوں ذمہ داران کارکنان یونٹ علماء کرام واہل علاقہ نے بھر پور شرکت کی۔
The Constitution of Pakistan is a complete Islamic constitution, Jamiat Ulema-e-Islam

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent