Ticker

6/recent/ticker-posts

بہترقیمت کےحصول کےلیےکسانوں کوبراہ راست مارکیٹنگ کی جانب بڑھناہوگا،مخدومزادہ عذیرہاشمی،جام ایم ڈی گانگا

Farmers need to move towards direct marketing to get better prices: Makhdoomzada Azir Hashmi, Jam MD Ganga

Farmers need to move towards direct marketing to get better prices: Makhdoomzada Azir Hashmi, Jam MD Ganga
رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)سابق ایم این اے مخدوم عماد الدین ہاشمی کے صاحبزادے مخدوم محمد عزیر کی جام ہاؤس گانگا نگر آمد. مینگو گروورز جام منظور احمد گانگا، پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا اور جام فضل احمد گانگا سے ملاقات زراعت میں جدت اور نئے تجربات کے حوالے سے گفتگو. فصلات کی پیداوار، کوالٹی اور براہ راست مارکیٹنگ پر بات چیت. سابق ایم این اے مخدوم عماد الدین ہاشمی کے صاحبزادے مخدوم محمد عزیر ہاشمی نے جام ہاؤس گانگا نگر میں پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر و کالم نگار جام ایم ڈی گانگا، مینگو گروورز جام منظور احمد گانگا، جام فضل احمد گانگا سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زراعت میں جدت پیدا کرکے پیداوار اور کوالٹی بہتر بنا کر کسان زیادہ فائدہ حاصل کر سکتے ہیں فصلات کی بہتر قیمت کے حصول کے لیےکسانوں براہ راست مارکیٹنگ کی جانب آگے بڑھنا ہوگا کسانوں کی محنت کا زیادہ پھل اور منافع مڈل میں لے جاتے ہیں چند مخصوص فصلات کی کاشت کے ٹرینڈ سے باہر نکل کر نئے تجربات وقت کی ضرورت ہیں موجودہ حکومت کا شوگر فیکٹریز ایکٹ ترمیمی آرڈیننس 2020ءکا نفاذ یقینا اچھا فیصلہ ہے بشرطیکہ اس پر عمل درآمد بھی کروایا جائے پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ حکومت کپاس کے کاشتکاروں کو بچانے کے لیے کپاس کو سپورٹ پرائس لسٹ میں شامل کرکے کم ازکم قیمت کا تعین کرے فصلات کو ناقص اور غیر معیاری زرعی ادویات کی تباہ کاریوں سے بچانے کے لیے زرعی کمپنیوں کے لیے سخت معیار،ضابطے اور کڑی نگرانی کا انتظام کرے زراعت کو بچانا ہے تو بیج مافیا کی کارستانیوں کی بھی روک تھام کی جائے جام منظور احمد گانگا اور جام فضل احمد گانگا نے کہا کہ ضلع رحیم یار خان میں پلپ انڈسٹری کے قیام کے لیے حکومت کو کوئی پرکشش پیکج لانچ کرنا چاہئیے اس سے نہ صرف بہت سارا قیمتی آم ضائع ہونے سے بچ جائے گا بلکہ پلپ کا معیار بھی بہتر ہو جائے گا اس موقع پر محمد راشد مجنوں گانگا،  محمد اسد امین گانگا، ممتاز انجم، بشارت جٹ، محمد عمر دھریجہ، عارف امین گانگا وغیرہ بھی موجود تھے

یہ بھی دیکھیں : سرائیکی فنی ڈرامہ دو یار قسط 2

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent