Ticker

6/recent/ticker-posts

مفتی محمود رحمتہ اللہ علیہ

Mufti Mahmood (may Allah have mercy on him)

Mufti Mahmood (may Allah have mercy on him)

تحریر زاہد مقصود

قارٸین کرام،مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی محمود رحمتہ اللہ علیہ کی تحریک کے ملکی سیاست میں کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا مفتی محمود رحمتہ اللہ علیہ نے جمعیت علماء اسلام کا رخ پارلیمانی سیاست کی طرف کیا 1973 کے متفقہ آیئن میں اسلامی دفعات کا شمول آپ کی اس دور اندیشی کا ثبوت ہے ورنہ اس سے پہلے اسلام کے نام پرقائم پاکستان کے پہلے دو دستوروں میں لفظ اسلام تک موجود نہیں 1974 میں قومی اسمبلی سے قادیانیوں کو متفقہ طور پر کافر قرار دلوانا آپ کی دور اندیشی کا ایک اور ثبوت ہےان خیالات کا اظہار جمعیت علماءاسلام تحصیل ملتان کے جنرل سیکرٹری زاہد مقصود احمد قریشی نے مفکر اسلام حضرت مولانا مفتی محمود رحمتہ اللہ علیہ کی تاریخ وفات کی مناسبت سے اپنے  بیان میں کیا

یہ بھی پڑھیں :  ڈی آئی جی جیل خانہ جات فیصل آباد ریجن نے اچانک ڈسٹرکٹ جیل فیصل آباد کا دورہ کیا

انہوں نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ مفتی صاحب کی جدوجہد اور قید و بند کی صعوبتوں کی طویل داستانیں ہیں ،علمی کارناموں پر طویل مقالات لکھے جاسکتے ہیں،لیکن پارلیمانی سیاست  میں فعال ہونے کے انکے اس فیصلے نے آج بھی پاکستان کی سیاست پر گہرے نقوش ثبت کررکھے ہیں 1980 سے 2020 چالیس سال ہوٸے انکی وفات کو لیکن جمعیت علماءاسلام کی چالیس سالہ جدوجہد نے اسلام اور جمہوریت کے لیے مفتی صاحب کی کاوشوں کو زندہ و جاوید رکھا ہے

یہ بھی پڑھیں : مفادات سےبالاترہوکرباہمی اتحاد

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent