Ticker

6/recent/ticker-posts

ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی نے محکمہ ایکساٸز اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کو چکرا کر رکھ دیا

The most expensive car in the history of the country stunned the Excise and Registration Authority.

لاہور: ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی رجسٹرڈمحکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی نے ملکی تاریخ کی سب سے مہنگی گاڑی کو رجسٹر کرلیا ہے لیمبورگنی اسپورٹس کار کی قیمت ساڑھے گیارہ کروڑ روپے ہے، اس مہنگی ترین گاڑی کے مالک نے گاڑی کی رجسٹریشن 45 لاکھ 32 ہزار روپے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی میں جمع کروا دی ہے۔کچھ دن قبل ایکسائز ڈیپارٹمنٹ نے اتنی مہنگی گاڑی کی رجسٹریشن سے معذرت کی تھی کیونکہ محکمہ ایکسائز کے موٹر سسٹم میں 10 کروڑ روپے مالیت تک کی ہی گاڑی رجسٹر ہو سکتی تھی۔ پھر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے مہنگی اسپورٹس گاڑی کو رجسٹریشن کے لیے اپنے سسٹم کو اپ گریڈ کیا اور پھر یہ گاڑی ارجمند نامی شخص کے نام پر رجسٹرڈ ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اگر آپکا موبائل فون گم ہوجاتا ہے تو آپ اسے واپس کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent