Intellectual and Educator Hafiz Qadir Bakhsh Mitla, Muhammad Asif Mitla meets Jam Kisan Ittehad District Organizer Jam MD Ganga
رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)دانشور ماہر تعلیم و چک عباس کے زمیندار حافظ قادر بخش میتلا اور محمد آصف میتلا کی پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا سے ملاقات کسانوں کے مسائل شوگر فیکٹریز کنٹرول ایکٹ میں ترمیم و آرڈیننس کے نفاذ اور فصلات کی قیمتوں کے حوالے سے تفصیلی گفتگو پاکستان کسان اتحاد کی تحریکی کاوشوں کو سراہتے ہوئے حافظ قادر بخش میتلا نے کہا کہ کسان اتحاد کی محنت اور جدوجہد رنگ لا رہی ہے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیر اعلی سردار محمد عثمان بزدار کا شوگر ایکٹ ترمیمی آرڈیننس کے نفاذ کا فیصلہ خوش آئند اور کسان دوست ہے حکمران شوگر مافیا کی گیڈر بھبکیوں اور بلیک میلنگ میں ہرگز نہ آئیں کسانوں کو ان کے فصلات کے جائز ریٹس بھی دیئے اور دلائے جائیں گنے کی از کم کم امدادی قیمت 300سے 350روپے کے درمیان دیگر سٹک ہولڈر کی مشاورت سے مقرر کی جائےیہ بھی پڑھیں : رحیم یارخان:بھوک سے تنگ آکر خاتون کی بچے سمیت ٹرین کے نیچے آکر خود کشی کی کوشش
محمد آصف میتلا نے کہا کہ ڈی جی زراعت پنجاب کو زراعت اور کسانوں کا تحفظ اور ترجمانی کرنی چاہئیے مگر افسوس کہ وہ کین بورڈ پنجاب کی میٹنگ میں شوگر ملز کی طرفداری کرتے نظر آئے.آفیسران کو ایسے رویے اور سوچ سے اجتناب برتنا چاہئیے.انہیں حکومتی نمائندے کی حیثیت سے غیر جانبدارانہ اور منصفانہ کردار ادا کرنا چاہئیے. جام ایم ڈی گانگا نے کہا کہ اگر شوگر ملز مالکان قانون کی زبان کو سمجھنے سے قاصر اور بالادستی کو ماننے سے انکار کریں تو حکومت شوگر ملوں کو قومی تحویل میں لے کے خود چلانے کے حفظ ماتقدم کے طور پر انتظامات کر لیے. اگر شوگر ملز نے قانون کے مطابق کرشنگ سیزن کا آغاز نہ کیا تو کسان ایسی ملز کے خلاف احتجاج کریں گے. ان کے ایریا میں گنے کی کاشت کو ختم یا کم کرنے کی مہم چلائیں گے. شوگر ملوں نے کسانوں، عوام اور حکومت تینوں کو بیک وقت چونا لگایا اور خوب کھایا پیئا ہے.چینی کی قیمت اور چینی کے پیداواری اخراجات سے متعلق بھی کسانوں اور عوام کو حقائق بتائے جائیں
0 Comments