Ticker

6/recent/ticker-posts

احساس پروگرام دفترکےکلرک کی لڑکی سے مبینہ طورپرزیادتی

Ehsas program office clerk's alleged abuse of the girl

لیہ(ویب ڈیسک)حکومت کے انسداد غربت کے احساس پروگرام کے تحصیل چوبارہ میں قائم دفتر میں کام کرنے والے ایک کلرک کو 9ویں جماعت کی طالبہ کا ریپ کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا، جو سکیم میں رجسٹریشن کروانے مذکورہ دفتر آئی تھی،ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق15 سالہ لڑکی چک 377 ٹی ڈی کی رہائشی ہے جو ایک روز قبل اپنے انکل کے ساتھ چوبارہ تحصیل میں قائم دفتر پہنچی تھی جہاں ملزم کلرک کی حیثیت سے کام کرتا تھا۔ملزم نے رجسٹریشن کے بہانے لڑکی کے گھر کا پتہ اور دیگر معلومات حاصل کی اور اتوار کے روز اس کے گھر پہنچ گیا جب اس کے والدین کھیتوں میں گئے ہوئے تھے۔کلرک نے گھر میں لڑکی کو اکیلا پا کر اسے ریپ کا نشانہ بنایا، لڑکی کی چیخوں کی آواز سن کر جب پڑوسی وہاں پہنچے تو کھیتوں کی جانب فرار ہوگیا۔لڑکی کے انکل کی مدعیت میں چوبارہ پولیس نے ملزم کے خلاف ریپ کے الزام میں ایف آئی آر درج کرلی۔بعدازاں میڈیکو لیگل رپورٹ میں لڑکی کے ساتھ ریپ کی تصدیق ہوگئی جبکہ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : داستان تک نہ رہی داستانوں میں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent