Ticker

6/recent/ticker-posts

دکانیں بندنہیں کریں گے،عوام ایس اوپیزپرعملدرآمدکرٸے، وزیراعظم عمران خان

Shops will not be closed, people should implement SOPs: PM Imran Khan



اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا  ہے کہ ہم نے دکانیں بند نہیں کرنی، ایس اوپیز فالو کریں۔سکولوں کے بارے میں فیصلہ اگلے ہفتے کریں گے، اگر کیسز بڑھے تو سردیوں کی چھٹیاں دے دی جائیں گی وزیراعظم عمران خان نے کورونا وبا کی دوسری لہر بڑھنے کے پیش نظر ملک بھر میں جلسے نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دیگر جماعتیں بھی جلسے منسوخ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ سکولوں کے بارے میں فیصلہ ایک ہفتہ مزید کیسز دیکھنے کے بعد کریں گے اگر کیسز زیادہ بڑھے تو سردیوں کی چھٹیاں دے دیں گے وزیراعظم نے کہا کہ سردیاں ہمارے لیے امتحان ہیں،مساجد، فیکٹریوں،دکانوں میں ایس اوپیزپر عملدرآمد کرنا ہوگا ہم نے کاروبار بند نہیں کرنے ایس او پیز عملدارآمد کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والوں کی تصاویر بھیجے گی شادی ہالز کے بجائے کھلے میدانوں میں شادی تقریبات کی جائیں وزیراعظم نے ہدایت کی ہے کہ کسی اجتماع میں 300 سےزائد لوگ جمع نہ ہوں۔

یہ بھی پڑھیں : ہندؤبرادری کےسرگرم اقلیتی رہنماءوکرم دیپال کےگھر دیوالی کےتہوارپرپروقار تقریب کاانعقاد

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent