Ticker

6/recent/ticker-posts

گھوٹکی میں گھوسٹ سکول کاانکشاف

Ghost school discovery in Ghotki


Ghost school discovery in Ghotki
Ghost school discovery in Ghotki
گھوٹکی(رپورٹ زاہد رک) ملک کی عوام کو بنیادی سہولیات گیس، بجلی، پانی، تعلیم اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنے کی ذمہ داری حکومت وقت کی ہوتی ہے۔ بلامبالغہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں تعلیم کا کلیدی کردار ہوتا ہے بچے مستقل کے معمار ہوتے ہیں بچوں کی بنیادی تعلیم و تربیت میں گورنمنٹ اسکولوں کا ہمیشہ سے بہت اہم کردار رہا ہے حکام بالا کی توجہ ڈسٹرکٹ گھوٹکی میں قاٸم ماضی کے بہترین گورنمنٹ اسکولوں میں سے ایک تاج محمد ہائی اسکول کی جانب مبذول کرانا مقصود ہے

یہ بھی پڑھیں : سگابھاٸی ہی جنسی درندہ نکلا

جہاں اسکول کی عمارت سے لیکر دسویں جماعت تک کے استاتذہ سمیت مکمل اسٹاف موجود ہے لیکن یہ صرف کاغذی کاروائی کی حد تک ہے جبکہ مخصوص گروہ گورنمنٹ سے اس اسکول کے گھوسٹ ملازمین اور سالانہ مینٹنینس کی مد میں مختص سالانہ بجٹ ہضم کررہا ہے اور اگر غریب آدمی بچوں کے داخلے کیلئے جاتا ہے تو اسکو وہاں سے ٹرخا دیا جاتا ہے گھوٹکی کی عوام نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی سے درخواست کی ہے کہ ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے غریب بچوں کو تعلیم کے بنیادی حقوق کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent