Ticker

6/recent/ticker-posts

کسان رہنماءکی شہادت کوراٸیگاں نہیں جانےدیں گے،سندھ چیمبرآف ایگریکلچر

Farmers' martyrdom will not go unnoticed: Sindh Chamber of Agriculture

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)مرکزی جنرل سیکرٹری سندھ چیمبر آف ایگریکلچر زاہد حسین بھرگڑی کی قیادت میں کاشت کاروں کے وفد جن میں کوآرڈینیٹر ضلع عمر کوٹ سندھ علی مراد راجر،سابق ایم پی اےسید الطاف حسین شاہ،جنرل سیکرٹری سندھ چیمبر آف ایگریکلچریار محمد بلوچ،ممبر محمد اویس و دیگر نے کاشت کاروں کے لاہور دھرنے میں شہید ہونے والے بورے والا کے کسان رہنما ملک اشفاق لنگڑیال کے چک 150 میں ان کے لواحقین سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی بعد ازاں سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کے وفد نے واپسی پر رحیم یار خان میں کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا،سینئر نائب صدر عبدالصمد بندیشہ کی دعوت پر بندیشہ ہاوس پہنچے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرکزی جنرل سیکرٹری سندھ چیمبر آف ایگریکلچر زاہد حسین بھرگڑی نے کہا کہ لاہور میں کاشت کاروں کے حکومت سے جائز مطالبات کے حق میں پر امن احتجاجی مظاہرہ کے دوران بورے والا کے کسان رہنما ملک اشفاق لنگڑیال کی شہادت نے پورے ملک کے کاشتکاروں کو ایک کر دیا ہے
Farmers' martyrdom will not go unnoticed: Sindh Chamber of Agriculture
ملک اشفاق لنگڑیال کی شہادت رائیگاں نہیں جانے دیں گے انہوں نے کہا کہ سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کے صدر میراں محمد شاہ نے کسان رہنما کی شہادت پر سندھ کے کاشتکاروں کے وفد کو تشکیل دے کر پنجاب بجھوایا ہے انہوں نے کہا کہ سندھ چیمبر آف ایگریکلچر کی خواہش ہے کہ سندھ کی طرح پنجاب،خیبر پختون خواہ, بلوچستان،کشمیر  گلگت بلتستان میں چیمبر آف ایگریکلچر تشکیل دے کر وفاقی سطح پر مرکزی چیمبر آف ایگریکلچر بنایا جائے تاکہ پورے ملک کے کاشت کاروں کا ان کے جائز مطالبات, زرعی اجناس کے نرخوں کے تعین،معیاری کھادوں اور زرعی ادویات کی مناسب نرخوں پر فراہمی سمیت دیگر معاملات کے لیے آواز بلند کی جا سکے انہوں نے کہا کہ زرعی ملک پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والی فصل کپاس تباہی کے دہانے پر ہے جس کی بڑی وجہ کپاس کی پیداوار بڑھانے کے لئے ریسرچ پر کام نہ ہونا ناقص سیڈ اور زرعی ادویات ہیں ملک میں سیڈ کمپنیوں کی بھر مار ہے جو ناقص بیج پھلا کر کپاس کے کاشتکاروں کی کمر میں چھرا گھونپ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے گندم کا نرخ 2ہزار روپے مقرر کیا ہے پنجاب اسمبلی نے بھی منظوری دے دی لیکن وفاقی حکومت حوس کے ناخن نہیں لے رہی کیونکہ یہ لوگ ملک میں زرعی شعبہ کو فروغ دینے اور زرعی پیداوار کو بڑھانے کے بجائے کمیشن کے چکروں میں مہنگے داموں امپورٹ کے عادی ہو چکے ہیں

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ یونیورسٹی کی نومنتخب اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

ملک کی قومی اور صوبائی اسمبلیوں بیٹھے نمائندے اور متعلقہ محکموں کی بیوروکریسی شوگر مافیا,سیڈ,فرٹیلائز اور پیسٹی سائیڈ مافیا کےحصےدار ہیں اور یہ عناصرکسانوں کی زرعی بدحالی میں آضافے کا بڑا سبب ہیں انہوں نے کہا کہ سندھ میں شوگر ملز 290 روپےمیں گنا خرید کر رہی ہیں حکومت گنے کی نقل و حمل پر بلا جواز پابندیوں کا نوٹس لے اور کنڈا جات پر پابندی ختم کرائے انہوں نے کہا شوگر کین کمشنر پنجاب شوگر ملز کی طرف سے گنے کی وراٹیوں پر پابندیوں کے معاملے کے حل کیلئے ان ورائٹیوں بارے غیر جانب زرعی سائنسدانوں پر مشتمل کمیشن تشکیل دے کرگنے میں مٹھاس لیول اور پیداوار بارے رپورٹ حاصل کرے تاکہ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو سکے اس موقع پر کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا،سینئر نائب صدر عبدالصمد بندیشہ نے وفد کے اراکین کو بندیشہ ہاوس رحیم یارخان آمد پر سرائیکی اجرکیں پہنائیں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent