Ticker

6/recent/ticker-posts

موباٸل ٹاورز کی بیٹریاں چوری کرنے والا بین الاضلاعی گروہ گرفتار،17 لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں برآمد

Inter-district gang arrested for stealing batteries of mobile towers, batteries worth Rs 1.7 million recovered

رحیم یارخان (محمد خرم لغاری)پنجاب بھر سے موبائلز ٹاورز کی بیٹریاں چوری کرنے والے گروہ کو تھانہ صدر پولیس نے ٹریس کر لیا،ایک ملزم گرفتار 17 لاکھ مالیت کی 29 قیمتی بیٹریاں برآمد، پولیس نے وارداتوں میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی قبضہ میں لے لی۔ ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی صدر سرکل رانا اکمل رسول نادر نے ایس ایچ او جاوید عالم گوپانگ، انوسٹی گیشن آفیسر ملک محمد اشرف اور وسیم اقبال کے ہمراہ میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تھانہ صدر پولیس نے موبائل ٹاورز سے قیمتی بیٹریاں چوری کرنے والے بین الاضلاعی گینگ کو ٹریس کر کے اس کے ایک رکن شان سیفی کو 17 لاکھ مالیت کی 29 بیٹریوں اور ایک کار جس کی الٹریشن کر کے اسے دو ٹن تک وزن اٹھانے کے قابل بنایا گیا تھا قبضہ میں لے لی ہے اس گروہ نے پنجاب کے مختلف اضلاع میں وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے اور اس گروہ کا تعلق ٹبہ علی سلطان اور پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے یہ 5 افراد پر مشتمل گروہ ہے جس میں سے ایک گرفتار ہوا جبکہ دیگر چار ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تھانہ صدر پولیس کی احسن کارکردگی ہے جس سے پنجاب بھر میں موبائل ٹاورز محفوظ اور ورداتوں میں کمی واقع ہوگی۔ اس موقع پر انہوں نے ایس ایچ او جاوید عالم گوپانگ، اے ایس آئی ملک محمد اشرف اور وسیم اقبال کو ہار پہنا کر ان کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش جاری رکھی جائے

یہ بھی پڑھیں : والدین کی اجازت سے ہی شوبز میں قدم رکھا ہے،اداکارہ نغمہ خان

یاد رہے کہ رحیم یارخان پولیس نے ماہ نومبر کے دوران 153 اشتہاری مجرمان سمیت 276 ملزمان کو گرفتار کرکے 56 لاکھ، 14 ہزار 500 روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا جبکہ بڑی تعداد میں اسلحہ و منشیات بھی برآمد کی ڈی پی او اسد سرفراز کی قیادت میں ضلع بھر کی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھر پور کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے ماہ نومبر کے دوران پولیس نے ضلع بھر میں کاروائیاں کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث 153 خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کیا جبکہ دیگر مقدمات میں مطلوب 126 ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی۔ اس دوران پولیس ملزمان کے انکشاف پر 56 لاکھ، 14 ہزار 500 روپے کا مال مسروقہ برآمد کر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا۔ جبکہ ناجائز اسلحہ اور منشیات کے خلاف بھی پولیس کی کارکردگی نمایاں رہی جس میں پولیس نے 1 کلاشن کوف، 1 رائفل، 7بندوقیں، 58 پسٹل و کاربینز،244 روند و کارتوس اور منشیات کے خلاف کاروائیوں میں11 چالو بھٹی،3604 لیٹر شراب، 14.297 کلو گرام چرس برآمد ہونے پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے۔

موباٸل ٹاورز کی بیٹریاں چوری کرنے والا بین الاضلاعی گروہ گرفتار،17 لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں برآمد

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent