Ticker

6/recent/ticker-posts

یہ معلوماتی کالم آخر تک پڑھیں اور اس کو شئیر کریں آپ لوگوں کا ان تمام چیزوں کے متعلق جاننا ان کو سمجھنا نہایت ہی ضروری ہے

Read and share this informative column till the end. It is very important for you to know and understand all these things


یہ معلوماتی کالم آخر تک پڑھیں اور اس کو شئیر کریں ،آپ لوگوں کا ان تمام چیزوں کے متعلق جاننا ان کو سمجھنا نہایت ہی ضروری ہے

آرٹیفیشل انٹیلیجنس،ہولوگرافک سوفٹ وٸیرز 

آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے مراد مشین یا کمپیوٹر سے ایسا کام لینا جوں عام انسان کرتا ہو دوسرے معنوں میں مشین یا کمپیوٹر میں انسانی دماغ کی طرز پر استعمال کرنا جیسے روبوٹ اور دیگر آلات وغیرہ

ہولو گرافک سے مراد ایسی طرز کے کمپیوٹر بیسڈ سافٹ ویئرز جن کی بدولت ایسی اشکال یا چیزیں بنانا جو کہ بالکل حقیقی لگیں لیکن حقیقت میں ان کا وجود بالکل نہ ہو صرف اور صرف آنکھوں کا دھوکہ ہو بہت سارے ایسے تھری ڈی سافٹ ویئرز موجود ہیں جن کی بدولت ہالی وڈ فلموں میں اپنے مقصد کو حاصل کرنے کیلئے برین واشنگ کی جاتی ہے

اس کے علاوہ مختلف اینیمیٹیڈ فلموں میں ان کا استعمال ہوچکا ہے اور مزید ہو رہا ہے جس سے ایک عام انسان کا اصلی اور نقلی میں یعنی جھوٹ اور سچ میں  فرق کرنا بہت مشکل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : شوگر ملز لاڈلی انڈسٹری پارٹ ون


 اگر آٹھویں جنریشن وار فیئرز کو مدنظر رکھ کر بات کریں تو دور جدید میں سائنس و ٹیکنالوجی اتنی جدت اختیار کر چکے ہیں کہ یوں لگتا آنے والا وقت تھرڈ ورلڈ کنٹریز کیلئے بہت بھیانک ثابت ہوگا
  
سائبر وار فیئرز 
سائبر وار فیئرز کمپیوٹر بیسڈ وارفیئرز ہیں جس سے دنیا بھر میں چھپے ہیکرز دوسرے ممالک کی خفیہ معلومات تک آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائے گئے سافٹ وئیر استعمال کر کے رسائی حاصل کرتے ہیں اور اپنے دشمن کی ہر حرکت پر نظر رکھتے ہیں اور وقت آنے پر اپنے دفاعی آلات کو مزید موثر انداز میں استعمال کرتے ہیں
روبوٹ آرمی 
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو بروئے کار لاکر روبوٹک آرمی کو بنایا جا رہا ہے پیارے ہم وطنو آپ اس بات سے بخوبی واقف ہوں گے کہ انسان روبوٹ ایجاد کر چکا ہے اب اسی کو مزید ایڈوانس کرتے ہوئے روبوٹ کو ایک سولجر کی حثیت دی جا رہی ہے جوکہ مستقبل قریب میں روبوٹ جنگوں میں حصہ لیتے دکھائی دے گا
آٹومیشن یا آٹومیٹک نظام 
آٹومیشن کی بدولت آنے والے وقت میں بہت سارے افراد بے روزگار ہونے والے ہیں اس کی وجہ یہ کہ جو کام پچاس آدمی کرتے ہیں وہی کام ایک مشین سر انجام دے گی

یہ بھی پڑھیں : موباٸل ٹاورز کی بیٹریاں چوری کرنے والا بین الاضلاعی گروہ گرفتار،17 لاکھ روپے مالیت کی بیٹریاں برآمد

سینسرز
سینسر کی بدولت ٹیکنالوجی اس قدر جدت اختیار کر گئی ہے کہ اس کا استعمال کر جگہ ہو رہا ہے 
آپ کے آٸی ریٹینا سے آپ کا ریکارڈ محفوظ کیا جا رہا ہے اگر فیس ڈیکٹیشن کی بات کریں تو مختلف موبائل فون اس ٹیکنالوجی کی بدولت چلتے ہیں آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے آپکے چہرے کی شناخت ہوتی ہے اور آپ کو آپ کے ہی موبائل ڈیٹا تک رسائی مل جاتی ہے اگر میں یہاں بیان کروں کوئی ہولوگرافک سافٹ ویئر سے آپ کے چہرے جیسی شکل بنا کر ہیکنگ سافٹ ویٸر سے پاس ورڈ کی جگہ آپ کے چہرے کی تصویر ڈال دی جائے تو کیا کوئی آپکے موبائل ڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتا یا نہیں اسکا جواب آپ پر چھوڑا
فنگر پرنٹس ڈیٹیکٹر

آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی بدولت بنکوں کا نظام فنگر پرنٹس کی بدولت محفوظ کیا جا رہا ہے آپ اے ٹی ایم مشین پر اپنے فنگر پرنٹ سے پیسے نکلوا سکتے ہیں موبائل لاک اور دیگر نادرا ریکارڈ فنگر پرنٹ کی بدولت محفوظ کیا جا رہا ہے
آلات جاسوسی 
جاسوسی کے طرح طرح مے آلات آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائے جا رہے ہیں جن میں چھوٹا سا چھوٹا مچھر اور تتلی کی طرز پر ڈرون بنائے جا رہے ہیں جس کی بدولت جاسوسی کی جا سکتی ہے

آن مینڈ یو اے وی اور ڈرون ٹیکنالوجی دشمن پر ہر طرح سے سبقت لے جانے کیلئے ڈرون طیاروں کا استعمال بڑھ گیا ہے اور اس سے ایئر پٹرولنگ کا خرچہ بھی کم ہوگیا ہے فضائی نگرانی پہلے سے زیادہ موثر ہو چکی ہے
سیٹلائٹ سسٹم 
ایک اندازے کے مطابق جس ملک کے جتنے زیادہ سیٹلائٹ خلا میں موجود ہوں گے وہ اتنا ہی زیادہ طاقتور تصور کیا جائے گا سیٹلائٹ نظام جدید مواصلاتی نظام کو موثر بنانے کیلئے اہم کردار ادا کرتا اور دشمن کی ہر طرح کی حرکت کو بآسانی دیکھا جا سکتا ہے
 آخر میں ایک پشین گوئی جب دجال کا ظہور ہوگا تو دجال کی جنت دوزخ ہولو گرافک سافٹ ویئرز سے بنائی جائے گی جو کہ حقیقت میں جنت لگے گی لیکن صرف انسانی آنکھ کو دھوکہ دیا جائے گا تھری ڈی یا اس سے بھی جدید ٹن ڈی جدید لک دی جا سکے گی مستقبل قریب میں سب کچھ ممکن ہے
پیارے ہم وطنو فیصلہ آپ کا کہ آپ نے اپنے آپ کو تماشبینی میں مشغول رکھنا ہے یا تحقیق کرکے خود بھی ان معاملات سے آگاہی حاصل کرنی اور دوسرے بھائیوں کو بھی آگاہ کرنا ہے باقی رہے نام اللہ کا اس پر بہت کچھ لکھا جا سکتا ہے
آخر میں نبی پاک حضرت محمد صلی اللہ علیہ کی حدیث مبارکہ 
 تشریح : دجال کا ہر طرح کی معلومات اور نظام پر کنٹرول ہوگا یہی وجہ ہے جب دنیا کا سارا انتظام آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر منتقل ہوجائے گا تو کمپیوٹر کی مدد سے ہر چیز کو ہیک کرنا آسان ہوگا اس سے ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث مبارک پوری ہوتی نظر آتی ہے
پیارے ہم وطنو آٹھویں جنریشن کے دور میں اسی دماغ کی ویلیو ہوگی جو آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی سمجھ بوجھ رکھتا ہوگا ۔۔ بہترین دماغ ہی اپنے ملک کا دفاع کرنے کے قابل ہوں گے نہ کے تماشبین فطرت کے مالک۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent