Ticker

6/recent/ticker-posts

یکم جنوری 2021 سےموباٸل صارفین وٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے

From January 1, 2021, mobile users will not be able to use WhatsApp

سان فرانسسکو: پیغام رسانی اور ویڈیو ،آڈیو کالنگ کے لیے استعمال ہونے والی مقبول ترین موبائل ایپلیکیشن وٹس ایپ نے یکم جنوری 2021 سے مخصوص اسمارٹ فون پر سروس بند کرنے کا اعلان کردیا۔

پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل اپیلیکیشن وٹس ایپ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ مخصوص موبائل صارفین 31 دسمبر تک سروس استعمال کرسکتے ہیں کیونکہ یکم جنوری 2021 سے مخصوص اسمارٹ فونز پر سروس بند کردی جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ انڈرائیڈ اور آئی او ایس کے پرانے آپریٹنگ سسٹم پر یکم جنوری سے واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں : بیوہ اوریتیم بچوں کی زمین ہڑپ کرنےوالاگروہ بےنقاب

کمپنی کے مطابق وہ صارفین جو انڈرائیڈ 4.0.3 یا اُس سے پرانے آپریٹنگ سسٹم والے اسمارٹ فونز استعمال کررہے ہیں وہ یکم جنوری سے سروس استعمال نہیں کرسکیں گے، اسی طرح آئی فون کے وہ صارفین جو آئی او ایس 9 یا اُس سے پرانا آپریٹنگ سسٹم استعمال کررہے ہیں وہ بھی ایپ کو استعمال نہیں کرسکیں گے۔

آئی فون کے وہ صارفین جو آئی فون 4 ایس، فائیو ، فائیو ایس، آئی فون 6 اور 6 ایس ماڈل استعمال کررہے ہیں اُن کے موبائل پر واٹس ایپ استعمال نہیں کیا جاسکے گا۔

اسی طرح اینڈرائیڈ کے وہ صارفین جو سام سنگ گلیکسی ایس 2 ، موٹرولا ڈروائیڈ ریزر، ایل جی اوپٹیمس بلیک یا ایچ ٹی سی ڈیزائر استعمال کر رہے ہیں وہ بھی سروس استعمال نہیں کرسکیں گے۔

کمپنی نے صارفین کو مشورہ دیا کہ ایسے تمام صارفین بلا تعطل سروس کے لیے یکم جنوری سے قبل اپنے موبائل کا آپریٹنگ سسٹم اپ گریڈ کروالیں۔

انڈرائیڈاور آئی او ایس استعمال کرنے والے صارفین باآسانی اپنے آپریٹنگ سسٹم کا معلوم کرسکتے ہیں۔انڈرائیڈ صارفین سیٹنگز میں جاکر وہاں موجود فون کے بارے میں کے آپشن پر کلک کریں تو سافٹ ویئر سے متعلق معلومات سامنے آجائیں گی۔

اسی طرح آئی او ایس استعمال کرنے والے صارفین سیٹنگز پر کلک کریں گے تو انہیں جنرل کا آپشن نظر آئے گا اس پر کلک کر کے آپریٹنگ سسٹم کے بارے میں معلوم کیا جاسکتا ہے۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent