Ticker

6/recent/ticker-posts

مسلم لیگ ن رہنماء اکبرعلی خان کی رہاٸش گاہ پرمیاں نوازشریف کی71ویں سالگرہ کی تقریب کاانعقادکیاگیا

Nawaz Sharif's 71st Birthday Celebrations Held At PML-N Leader Akbar Ali Khan's Residence

اوکاڑہ(جاوید راہی) قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف کے 71 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کا انعقاد مقامی مسلم لیگ ن کے رہنماء اکبر علی خاں کی رہائش گاہ پر کیا گیا تقریب میں میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا کیک کاٹنے کی تقریب میں مسلم لیگ ن کے رہنماؤں چوہدری فیاض ظفر، ایم پی اے چوہدری منیب الحق، عمران حمید صحافیوں،کاروباری، سیاسی و سماجی شخصیات اور مسلم لیگ کے کارکنوں سمیت شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی

یہ بھی پڑھیں : تمام ایوانوں سےجب استعفے آئیں گےتوپی ڈی ایم عمران خان کواین آراو نہیں دےگی،مولاناحبیب الرحمن اکبر

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین چوہدری فیاض ظفر،چوہدری منیب الحق اور اکبر علی خاں نے کہا کہ موجودہ حکمران مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں مہنگائی کے طوفان نے حکمرانوں کی تبدیلی کے نعرے کا پول کھول دیا ہے آج مہنگائی سے ستائی عوام خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں لوگ آج بھی میاں نواز شریف کے سابقہ ادوار کو یاد کرتے ہیں میاں نواز شریف بہت جلد صحت یابی کے بعد وطن واپس آئیں گے مقررین نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ سلکیٹیڈ وزیر اعظم عمران خان پاکستانی عوام، معیشت اور ملکی سالمیت کے قاتل ہیں،جن کے گھیراؤ کیلئے پی ڈی ایم کا مارچ تیار ہے اور وہ دن دور نہیں جب وزیر اعظم اور ان کی نا اہل ٹیم کو ملکی تباہی اور عوامی بدحالی کا حساب دینا پڑے گا۔ہر دوسرا شخص نواز شریف کے بیانئے کیساتھ کھڑا ہے اور پی ڈی ایم کی تحریک کے بعد ملک میں حقیقی جمہوری دور کا آغاز ہو گا،حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے تقریب کے اختتام پر قائد مسلم لیگ میاں نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعا کی گٸی

Nawaz Sharif's 71st Birthday Celebrations Held At PML-N Leader Akbar Ali Khan's Residence

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent