Ticker

6/recent/ticker-posts

تمام ایوانوں سےجب استعفے آئیں گےتوپی ڈی ایم عمران خان کواین آراو نہیں دےگی،مولاناحبیب الرحمن اکبر

When resignations come from all the houses, Topi DM Imran Khan will not give quinos Maulana Habib-ur-Rehman Akbar

ملتان(زاہد مقصود قریشی)عمران خان قوم کو دھوکہ دینے کی بجائے استعفی دیں پی ڈی ایم کا لانگ مارچ فیصلہ کن ہوگا مولانا حبیب الرحمن اکبر،سینٹ کے الیکشن کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن پاکستان کو ہے نہ سلیکٹڈ وزیراعظم کو ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعیت علماء اسلام تحصیل ملتان کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوے کیا انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت علماء اسلام نوازشریف،زرداری کی کرپشن کا ساتھ نہیں دے رہی بلکہ عام انتخابات میں ہونے والی بدترین دھاندلی ووٹ چوری کے خلاف سڑکوں پر موجود ہے 2018 کے عام انتخابات میں الیکشن کی بجائے سلیکشن ہوا اور من پسند افراد کو اپنے عزائم کی تکمیل کے لیے اقتدار میں لایا گیا حکومت کسی خوش فہمی میں نہ رہے جب تحریکیں چلتی ہیں تو عوامی حمایت کے ساتھ اپنے مقاصد کو پاہی لیتی ہیں عمران خان قوم کو گمراہ کررہے ہیں اور مسلسل جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں سی پیک کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا جارہا ہے

یہ بھی پڑھیں : گنا سستا،چینی مہنگی کا کھیل اب ختم ہوناچاہئےسردارمحمدعلی خان پنوار

عوام مہنگائی اور غربت بے روزگاری سے تنگ آکر پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے سڑکوں پر نکل چکی ہےلاہور کے جلسے  نے حکومت کی نیندیں حرام کردی ہیں اور اس وقت حکومت  بوکھلاہٹ کا شکار ہے تمام ایوانوں سے استعفے جب آئیں گے تو پی ڈی ایم عمران خان کو این آر او نہیں دے گی اجلاس میں 3 جنوری کو بہاولپور میں ہونے والے احتجاجی مظاہرہ و ریلی میں بھر پور شرکت کے لیے مشاورت کی گئی ان شاءاللہ 3جنوری کو بہاولپور کی ریلی پاکستان کی سب سے بڑی ریلی ہوگی اجلاس میں قاری محمد اسلم۔مولانا عطاء الرحن حقانی،سلیم خان دوتانی،قاری ابوبکر عثمان مدنی،پروفیسر مشتاق احمد کشمیری،قاری محمد عیسی،حاجی نصراللہ خان دوتانی،قاضی محمداسلم ،مولانا کریم اللہ،محمد فاروق،قاری محمد ظفر،قاری عبیدالرحمن مدنی،سردار مزمل عباس، عبیدالرحمن، قاری محمد جلال، معاذظفر لنگاہ شریک ہوے

تمام ایوانوں سےجب استعفے آئیں گےتوپی ڈی ایم عمران خان کواین آراو نہیں دےگی،مولاناحبیب الرحمن اکبر

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent