Ticker

6/recent/ticker-posts

بےروزگارپی ڈی ایم کی تحریک

Unemployed PDM movement

تحریر ارسلان چغتاٸی

پاکستان پر اقتدار کرنے والی جماعتوں کا غصہ آج کل فوج اور اسٹیبلشمنٹ پر کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا وجہ صرف ہمیں اقتدار مل جائے کسی طرح اور ہم بے شک اس ملک پر تیس ہزار ڈالر کی جگہ پچاس ہزار ڈالر قرض کا مقروض کردے مگر ہم کو کوئی نہ ہاتھ لگائے اور نہ ہم سے کوئی پوچھے کہ ہم نے اس ملک کی معیشت کے ساتھ کیا گھناؤنا کھیل کھیلا ہے جب زرداری  کی حکومت تھی تو کوئی جیالہ فوج کے خلاف نہیں تھا جب نواز شریف کی حکومت تھی تو کوئی پٹواری فوج کے خلاف نہیں تھا جب تک نواز شریف نااہل نہیں ہوا تھا اب عمران خان کی حکومت ہے انصافی فوج کے ساتھ

یہ بھی پڑھیں : بیٹاقربانی کاگوشت ابھی تک ختم نہیں ہوا

Unemployed PDM movement

باقی سب فوج کے خلاف ہےاگر اس کے بعد کسی اور پارٹی کی حکومت آتی ہے 80% انصافی خود بخود فوج کے خلاف ہو جائیں گے لیکن ہم نے تب بھی فوج کو سپورٹ کیا تھا جب زرداری تھا نواز تھا یا اب عمران ہے مگر معزرت  کے ساتھ میرا اپنی اسٹیبلشمنٹ سے شکوہ اور اپیل ہے کیا اس ملک میں نوجوان نئی قیادتیں نئی جماعتیں نہیں بن سکتی جس جس سرمایہ داروں کو اسٹیبلشمنٹ نے گود میں بٹھایا وہی اس ملک کو برباد کر کے اور اسی افواج جو ہر مشکل میں اس قوم کے لئے کھڑی ہوتی ہےجب ان کو جن کو خود پالا ان لوگوں کوغلط کاموں سے روکا جاتا ہے تو یہی سب ایک منٹ نہیں لگاتے اسی افواج پر کیچڑ اچھالنے میں بقول سرمایہ دارسیاستدانوں کے اسٹیبلشمنٹ ہی اقتدار دیتی ہے اور یہ لوگ مرتے ہے اقتدار کے بغیر تو میں ایک عام پاکستانی ڈیمانڈ کرتا ہوں پھر اسٹیبلشمنٹ سے اب اسٹیبلشمنٹ کو بھی سوچنا ہوگا کیا یہی پرانے لوگوں کو اسمبلیوں کی زینت بنانا ہے انہیں سرمایہ داروں کے راستے صرف بنانے ہے جو کل کو آپ ہی کے خلاف غلط زبان استعمال کرتے ہے اور چیختے ہے کہ ہماری چوری کیوں پکڑ رہے ہو ہمیں اقتدار کیوں نہیں دے رہے

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ:چوری کی بڑھتی وارداتوں کے خلاف عوام کا احتجاج

ستر سالوں سے اس ملک میں وہی چند خاندان سرمایہ دار مخدوم، میاں،چوہدری،جٹ،مہر،گردیزی،مزاری، جتوٸی، لغاری، بٹ،کھوکھر وغیرہ وغیرہ ہی صرف گھوم پھیر کر اسمبلیوں تک آ رہے ہے ہر اقتدار کی آتی پارٹی میں یہی لوگ ہی بس پاکستان کے ٹھیکدار ہے اب پاکستان کی اسٹیبلشمنٹ کو بھی سوچنا چاہیے الیکشن پروسس کو آسان بنا کر عام گھروں کے نوجوان قیادتیں نیشنل اسمبلی سے لے کر چاروں صوبائی اسمبلیوں میں بلدیات تک آنے کے راستے ہموار کرے سارا ٹھیکہ اگر آپ لوگوں نے سرمایہ داروں کو ہی دے دیا ہے چند خاندانوں کو ہی دے دیا ہے تو پھر آپ گالیاں بھی الطاف حسین اور نمک حرام سیاستدانوں کی کرے برداشت پر ہم عام عوام تو آپ لوگوں کی دل جان سے قدر کرتے ہے کیونکہ حلالی خون جانتا ہے یہ فوج ہی جس کی وجہ سے یہ ملک قائم ہے جو ہمارے ہر دکھ سیلاب ہو دہشتگردی ہو زلزلہ ہو کوئی بھی آفت ہو ہمارے ساتھ سیاستدان نہیں آپ لوگ کھڑے ہوتے ہے مگر اب اسٹیبلشمنٹ سے ایک ہی ڈیمانڈ ہے ان سب سرمایہ دار لٹیرے سیاستدانوں کے خلاف نمک حرامیوں کے خلاف دہشتگردوں کی طرح ایک ضرب عزب شروع کرے اور انشاءاللہ آخری دم تک اس ملک کا ہر باشعور حلالی خون اس ملک کے رہنے والا اپنی افواج پاکستان کو سپورٹ کرتے رہیں گے

پاکستان زندہ باد

پاک فوج پائندہ باد

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent