Ticker

6/recent/ticker-posts

زمینی حقائق کوسامنےرکھ کرزرعی پالیسیاں بنائی جائیں،جام ایم ڈی گانگا،حاجی نذیر کٹپال،ملک اللہ نوازمانک

Agricultural policies should be made keeping in view the ground realities, Jam MD Ganga, Haji Nazir Katpal, Malikullah Nawazmanik

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری) پاکستان کسان اتحاد کے ڈسٹرکٹ آرگنائزر جام ایم ڈی گانگا،ضلعی صدر ملک اللہ نواز مانک اور حاجی نذیر احمد کٹپال نے گانگا نگر میں خصوصی تنظیمی میٹنگ کے دوران کہا ہے کہ گرمی ہو یا سردی یا کرونا کے سنگین حالات کسان ہر روز اور ہروقت دن رات ڈیوٹی پر ہوتا ہے پیداواری اخراجات کو سامنے رکھتے ہوئے کسانوں کو ان کی فصلات کے جائز ریٹس ملنے چاہئیں آئی ایم ایف اور دوسرے عالمی ساہو کاروں کے کہنے پر ملک کی زراعت اور کسانوں کا گلہ گھونٹنے والے ملک و قوم کے ساتھ زیادتی کر رہے ہیں قومی زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر زرعی پالیسیاں بنائی جائیں

یہ بھی پڑھیں : رحیم یارخان:ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسرذیشان جتوئی معطل

ڈسٹرکٹ ایگریکلچر اینڈ ایڈوائزری کمیٹی میں سیاسی چہیتوں کی بھرتی کرکے اور انہیں سربراہ بنا کر حکمرانوں نے اچھا نہیں کیا نمائندہ کسان تنظیموں کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا ہم سرکاری کمیٹی کے متبادل عوامی ڈسٹرکٹ ایگریکلچر اینڈ ایڈوائزری کمیٹی کے ذریعے اپنا کام اور مشن جاری رکھیں گے جام ایم ڈی گانگا نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ گنے کی کٹائی کو مکمل روکیں نہیں آہستہ آہستہ جاری رکھیں شوگر مافیا سے نمٹنے کے لیے انہیں چاہئیے کہ اگلے سال ہر کاشتکار کم ازکم اپنی گنے کی کاشت 10فیصد کم کرے اس عمل سے انہیں شوگر ملز کی جانب سے عزت اور ریٹ دونوں چیزیں ملیں گی ملک اللہ نواز مانک نے کہا کہ حکومت ضلع رحیم یارخان میں پلپ انڈسٹری کے قیام کے لیے صنعت کاروں کے لیے خصوصی پیکیج لانچ کرے حاجی نذیر احمد کٹپال نے کہا کہ وقت کو ضائع کیے بغیر ملک میں نئے ڈیم بنائے جائیں نہری نظام کی ری ڈیزائنگ و ری ماڈلنگ کی جائے بصورت دیگر مستقبل میں معاشی اور غذائی ضروریات کے کئی نئے مسائل جنم لیں گے

زمینی حقائق کوسامنےرکھ کرزرعی پالیسیاں بنائی جائیں،جام ایم ڈی گانگا،حاجی نذیر کٹپال،ملک اللہ نوازمانک

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent