Ticker

6/recent/ticker-posts

مافیازکےسہارےچلنےوالی تبدیلی سرکارکےاقتدارکا سورج بہت جلدہمیشہ کیلئےغروب ہوجائےگا،مولاناایازالحق قاسمی

Maulana Ayaz-ul-Haq Qasmi: The sun of power of the government will soon set forever

ملتان (زاہد مقصود قریشی)پی ڈی ایم کی جنوری کے آخر یا فروری کے شروع میں اسلام آباد لانگ مارچ کے لئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں, پی ڈی ایم کے سربراہ و قائدِ جمعیت مولانا فضل الرحمن کے کارکنوں نے ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں رابطہ مہم تیز کردی - 30 دسمبر کو بہاولپور ڈویژن میں بھر پور احتجاجی مظاہرہ اور ریلی نکالی جائے گی - جس کی قیادت قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کریں گے, 30 دسمبر کو بہاولپور ڈویژن کے جلسے میں زیادہ سے زیادہ عوام کو لانے کے لئے عہدیداران کو ٹاسک دے دیا گیا - جعلی حکومت کو اب گھر جانا ہو گا اسلام آباد لانگ مارچ حکومت کے لیے ڈراونا خواب ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہارِ  جمعیت علماءاسلام کے عہدیداروں نے اپنے ایک مشترکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوٸے

یہ بھی پڑھیں : فوڈمافیا،فلور ملزکافراڈاورسیڈمافیا

Maulana Ayaz-ul-Haq Qasmi: The sun of power of the government will soon set forever
کیا ڈپٹی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام پنجاب و امیر ضلع ملتان مولانا محمد ایاز الحق قاسمی نے کہا کہ ہم حکومت کو وارننگ دے رہے ہیں کہ اسلام آباد لانگ مارچ سے پہلے استعفی دے دیں -ورنہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کرے گا اورحکومت کو گھر بھیج کر سانس لے گا - قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن کی قیادت پر تمام جماعتوں نے اعتماد کا اظہار کیا ہے - پی ڈی ایم کی قیادت کی صورت میں عوام کو مسیحا ملا ہے جو مہنگائی اور عوام کے حقوق دلوانے کے لیے وقت کے حکمرانوں سے لڑ رہا ہے - مافیاز کے سہارے چلنے والی تبدیلی سرکار کے اقتدار کا سورج بہت جلد ہمیشہ کیلئے غروب ہو جائے گا 30 دسمبر کو بہاولپور ڈویژن میں بھر پور احتجاجی ریلی اور مظاہرہ  کیا جائے گا اور جنوبی پنجاب بھر سے قافلے شرکت کریں گے - اسلام آباد لانگ مارچ تبدیلی سرکار کو ایوان اقتدار چھوڑنے پر مجبور کر دے گا - نائب امیر جمعیت علماء اسلام ضلع ملتان قاری ابوبکر عثمان الازہری بے کہا کہ موجودہ حکومت جعلی ہے - عوام کا مینڈیٹ چوری کرکے یہ حکومت میں آئی - موجودہ حکومت نے بیرونی آقاوں کے ایجنڈے کے تحت عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈال رکھا ہے - اس لئے ہم عوامی مطالبہ کرتے ہیں کہ ادویات، بجلی، گیس، سمیت تمام ضروریات زندگی کی اشیا کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لیا جائے - عوام کا بھرکس نکالنے والی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے - تیس دسمبر کوpdmکا بہاولپور ڈویژن میں احتجاجی پروگرام کامیاب ترین ہوگا -الحاج زاہد مقصود احمد قریشی جنرل سیکرٹری جمعیت علماء اسلام تحصیل ملتان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کورونا کی صورت میں اوچھے ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں حکومت اپوزیشن کے لانگ مارچ سے ڈری ہوئی ہے - حکومت مافیا کے آگے گھٹنے ٹیک چکی ہے ادویات ,بجلی کی قیمتوں اور پٹرول گھی سبزیوں اور روزمرہ کی اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں آسمان سے باتیں کرتا ہوا اضافہ عوام دشمنی اور حکومتی نااہلی کی کا کھلا ثبوت ہے،کورونا کی آڑ میں تعلیمی اداروں کی بندش سے قوم کے بچوں کا مستقبل تباہ کیا جارہا ہے

یہ بھی پڑھیں : یکم جنوری 2021 سےموباٸل صارفین وٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent