Ticker

6/recent/ticker-posts

نااہل صوباٸی سیکرٹری ہیلتھ پنجاب،ایم ایس آغاتوحیدکوبرطرف کیاجاٸے،مفتی نعمان حسن لدھیانوی

Incompetent Provincial Secretary Health Punjab, MS Agha Waheed to be fired, Mufti Noman Hassan Ludhianvi

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری)جمعیت علماءاسلام و پی ڈی ایم کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی نعمان حسن لدھیانوی، تحصیل جنرل سیکرٹری طاہر سعید لغاری اور حافظ عثمان لدھیانوی نے شیخ زید ہسپتال و میڈیکل کالج کے برطرف 846 ایڈہاک ملازمین کے احتجاجی کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 15سالوں سے کام کرنے والے ملازمین کی برطرفیاں قابل مذمت اور ملازمین کا معاشی قتل ہے برطرف ملازمین کی بحالی کے لئے قائد جمیعت مولانا فضل الرحمن سے بھی رابطہ کیا جارہا ہےاور جمعیت علماءاسلام برطرف ملازمین کامسئلہ پارلیمنٹ میں اٹھائے گی اور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے آج پی ڈی ایم کا احتجاجی کیمپ میں اجلاس ہوگا جس میں آٸندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیں : باٶلےکتوں نےغریب محنت کش کی تین بکریاں مارڈالیں

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نااہل ایم ایس ڈاکٹر آغا توحید اور صوبائی سیکرٹری ہیلتھ کو فوری طور پر برطرف کر کے نوکریوں سے نکالے گئے ملازمین کو بحال کیا جائے انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پچاس لاکھ گھر اور پچاس لاکھ نوکریاں دینے کی بجائے لاکھوں افراد کو بے روزگار کردیا گیا ہے مہنگائی کا ایک طوفان برپا ہے چینی، گھی، آئل سمیت دیگر اشیائے صرف کی قیمتیں عوام کی پہچ سے دور ہوگئی ہیں مہینے میں دو مرتبہ بجلی اور پٹرولیم مصنوعات کے ریٹ بڑھا دئیے گئے ہیں جس سے عوام کی زندگیاں اجیرن بن چکی ہیں

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent