Ticker

6/recent/ticker-posts

بھونگ: حکومت پنجاب نے بیسک ہیلتھ سنٹربھونگ کی اپ گریڈیشن کرکےرورل ہیلتھ سنٹر کادرجہ دیدیا

Bhong: Punjab government upgraded Basic Health Center Bhong to Rural Health Center.

بھونگ(وکرم دیپال)حکومت پنجاب نے بیسک ہیلتھ سنٹر بھونگ کی اپ گریڈیشن کرکے رورل ہیلتھ سنٹر کا درجہ دیدیا، سابق وفاقی وزیر سردار رئیس منیر احمد ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے سابقہ دور میں حکومت پنجاب کو بھونگ شہر میں رورل ہیلتھ سنٹر قائم کرنے کے لیے تجویز دی تھی جس کے لئے سردار رئیس منیر احمد نے اپنے گھر کی کروڑوں روپے کی چار ایکڑ اراضی ذاتی جیب سے وقف کی اور محکمہ صحت پنجاب کے نام کروا دی جس کے بعد تجویز پر عملدرآمد ہوا اور بھونگ شہر میں رورل ہیلتھ سنٹر قائم کر دیا گیا جو سیاست کی نظر ہو گیا گزشتہ حکومت نے عوام دشمنی کا مظاہرہ کیا اور درجہ کم کرکے بیسک ہیلتھ سنٹر بنادیا ایم پی اے رئیس نبیل احمد نے وزیر اعلی پنجاب اور محکمہ صحت کے اعلی حکام سے ملاقات کرکے انہیں بھونگ کے عوام کو درپیش مسائل بارے آگاہ کیا اور بتایا کہ ایک بہترین بلڈنگ موجود ہے جس کی اپ گریڈیشن نہ ہونے سے بھونگ کے غریب عوام کو کئی کلومیٹر کا سفر طے کر کے علاج معالجہ کے لئے جانا پڑتا ہے جس پر کمال شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت پنجاب نے بیسک ہیلتھ سنٹر بھونگ کی اپ گریڈیشن کرکے رورل ہیلتھ سنٹر کا درجہ دیدیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے

یہ بھی پڑھیں : بھونگ: نقب لگاکرچورلاکھوں کامال لےاڑے

جس پر بھونگ کے عوام نے سردار رئیس منیر احمد اور رئیس نبیل احمد کی کوششوں اور کاوشوں کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے رورل ہیلتھ سنٹر کا درجہ ملنے پر جہاں ایک طرف عوام کو بہترین علاج معالجہ کی سہولیات دہلیز پر حل ہوں گی دوسری جانب ایم ایل سی کی سہولت بھی یہاں پر ہی دستیاب ہوگی سردار رئیس منیر احمد اور رئیس نبیل احمد نے اس اہم اقدام پر حکومت پنجاب اور محکمہ صحت کے اعلی حکام کا شکریہ ادا کیا ہے واضح رہے کہ سردار رئیس منیر احمد کے والد اور رئیس نبیل احمد کے دادا الحاج سردار رئیس شبیر احمد ان دنوں علیل ہیں اسکے باوجود وہ عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر انہیں درپیش مسائل کے حل کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہیں

Bhong: Punjab government upgraded Basic Health Center Bhong to Rural Health Center.

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent