Ticker

6/recent/ticker-posts

بھونگ: شہرمیں آٹےکی کمی شہریوں کاشدیداحتجاج

Bhong: Citizens protest against shortage of flour in the city

بھونگ(وکرم دیپال) بھونگ شہر میں سرکاری نرخ پر آٹا کی کھیپ بڑھائی جائے شہریوں کا اسٹنٹ کمشنر سے مطالبہ,تفصیل کے مطابق شہریوں نادر حسین, عمران علی, عاشق حسین, محبوب احمد, ساجد علی ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھونگ شہر میں سرکاری نرخ پر آٹے کی سپلائی بہت کم آتی ہے جس کی وجہ سے عوام بہت پریشان ہے روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ آٹا خریدنے کیلئے آتے ہیں مگر سرکاری آٹے کی سپلاٸی انتہائی کم ہونے کی وجہ سے شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے

یہ بھی پڑھیں : بھونگ: حکومت پنجاب نے بیسک ہیلتھ سنٹربھونگ کی اپ گریڈیشن کرکےرورل ہیلتھ سنٹر کادرجہ دیدیا

شہری گھنٹوں تک لائنوں میں کھڑے ہونے کے باوجود خالی ہاتھ واپس جاتے ہیں عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد عامر افتخار سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر آٹے کی سپلاٸی بڑھائی جائے تاکہ بروقت شہریوں کو آٹا مل سکے

Bhong: Citizens protest against shortage of flour in the city

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent