Ticker

6/recent/ticker-posts

ملتان: ضمنی انتخابات کےنتائج نااہل حکمرانوں کےخلاف نوشتہ دیوارہے،مولاناحبیب الرحمن اکبر،زاہد مقصود قریشی ودیگر

Multan: Maulana Habib-ur-Rehman Akbar, Zahid Maqsood Qureshi and others have written graffiti against incompetent rulers.

ملتان (زاہد مقصود) ضمنی انتخابات کے نتائج نااہل حکمرانوں کے خلاف نوشتہ دیوار ہے پشین سے جے یو آئی کے عزیز اللہ آغا کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے ان خیالات کا اظہار جمعیت علماءاسلام تحصیل ملتان کے رہنماوں، مولانا حبیب الرحمن اکبر، زاہد مقصود احمد قریشی، قاری محمد اسلم، مولانا عطاءالرحمن حقانی، علامہ عبداللہ خادم، نقیب اللہ خان کاکڑ، سلیم خان دوتانی، قاری ابوبکر عثمان مدنی، حاجی نصراللہ خان، قاری محمد عیسی، قاری خلیل احمد، معاذ ظفر لنگاہ، مولانا انیس الرحمن فاروقی، حافظ محمد ذکریا خان، حافظ ابوبکر صدیق نے اپنے ایک مشترکہ مبارکبادی بیان میں کیا

یہ بھی پڑھیں : بھونگ: شہرمیں آٹےکی کمی،شہریوں کاشدیداحتجاج

انہوں نے مزید کہا کہ ضمنی انتخابات کے نتائج نااہل حکومت کے خلاف ریفرنڈم ہے عوام نے دھونس دھاندلی اور تمام تر حکومتی مشینری و وسائل کو مسترد کردیا پشین کے غیور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہیں حکمرانوں کے خلاف اصل معرکہ اسلام آباد لانگ مارچ ہوگا مہنگائی اور غربت سے تنگ عوامی قوت ان نااہل حکمرانوں کو گھر پہنچا کر دم لے گی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent