Ticker

6/recent/ticker-posts

ڈیرہ غازی خان: سب انجینٸر ایریگیشن رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

Dera Ghazi Khan: Sub-engineer Irrigation arrested for taking bribe

ڈیرہ غازیخان(منظور لغاری) انٹی کرپشن کا چھاپہ، محکمہ ایگری گیشن کا سب انجینئر رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار، نشان زدہ نوٹ برآمد، مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کردیا،تفصیلات کے مطابق موضع ٹبی کھارک کے رہائشی محمد وسیم اکبر ایڈووکیٹ نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن کو درخواست دی کہ میرو سیکشن نہر کے سامنے سائل کا گھر،نہر سے مٹی اٹھانے کے لئے ایگری گیشن کا سب انجینئر محمد ارسلان بھٹی مجھ سے 5 ہزار روپے رشوت طلب کررہاہے

یہ بھی پڑھیں : ملتان: ضمنی انتخابات کےنتائج نااہل حکمرانوں کےخلاف نوشتہ دیوارہے،مولاناحبیب الرحمن اکبر،زاہد مقصود قریشی ودیگر

جس کے لئے میں ریڈ کروانا چاہتا ہوں جس پر ڈائریکٹر انٹی کرپشن نے سرکل آفیسر ملک عبدالمجید نے اپنی ٹیم اے ایس آئی خالد اقبال محرر،کلیم اللہ اور سول جج حارث منیر کے ہمراہ سب انجینئر ارسلان بھٹی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور اس کے خلاف مقدمہ نمبر4/21 بجرم161-/5/2/ 47کے تحت درج کرکے کاروائی شروع کردی

ڈیرہ غازی خان: سب انجینٸر ایریگیشن رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent