Ticker

6/recent/ticker-posts

وہاڑی: ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز کی غفلت، آٹھ سالہ بچی ٹانگ سے محروم ہوگٸی

Vehari: An eight-year-old girl lost her leg due to negligence of DHQ hospital doctors

وہاڑی(نیوز زراٸع) ڈی ایچ کیو اسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ میں ڈاکٹرز و دیگر عملہ کی مبینہ غفلت و لاپرواہی، مریضوں کے غلط آپریشن معمول،کئی مریض معذور، کروڑوں کی مراعات لینے والے ہیلتھ افسران خاموش تماشائی، مریض و لواحقین پریشان وزیر اعلی پنجاب، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ، تفصیل کے مطابق سرکاری ملازم محمد شاہد نے بتایا کہ میری 8 سالہ بھانجی عائشہ بی بی کا گڑھا موڑ میں ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر کی وجہ ٹانگ فریکچر ہوگئی جسے ڈی ایچ کیو اسپتال کے آرتھوپیڈک وارڈ میں لایا گیا جہاں ڈاکٹرز و دیگر عملہ کی مبینہ غفلت کے باعث آپریشن کے باوجود ہڈی نہ جڑ سکی، عملہ نے 15ہزار سے زائد کی ادویات بھی باہر کے پرائیویٹ میڈیکل سٹورز سے منگوائیں 5 روز گزرنے کے باوجود بچی کی ہڈی سیدھی نہیں جڑی تو عملہ نے بدتمیزی شروع کر دی

یہ بھی پڑھیں : ڈیرہ غازی خان: سب انجینٸر ایریگیشن رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار

شہریوں کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال وہاڑی کے آرتھوپیڈک وارڈ میں تعینات ڈاکٹرز و دیگر عملہ ڈیوٹی کی بجائے بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہیں اور مریضوں کے غلط آپریشن کئیے جانے لگے ہیں ڈاکٹرز و دیگر عملہ کی غفلت و لاپرواہی کے باعث کئی مریض معذور ہو چکے ہیں شہریوں نے آرتھوپیڈک وارڈ میں تعینات عملہ کی مبینہ بے حسی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعلی، چیف سیکرٹری اور سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے نو ٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اس حوالہ سے قائم مقام ایم ایس ڈاکٹر غلام حسین آصف نے معاملہ کی انکوائری کی یقین دہانی کروائی ہے ۔

وہاڑی: ڈی ایچ کیو ہسپتال کے ڈاکٹرز کی غفلت، آٹھ سالہ بچی ٹانگ سے محروم ہوگٸی

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent