Conducting test exercises in District Jail Jhelum

لاہور(جاویدراہی)ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں آزمائشی مشقوں کا انعقاد،سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جہلم منشا سندھو بھی اس موقع پر موجود تھے۔لاءانفورسمنٹ سے منسلک تمام اداروں نے شرکت کی۔ایمرجنسی پلان بنایا گیا تاکہ جیل میں دہشت گردوں کے حملے کی فرضی صورتحال پیدا کی جاسکے۔11بجے صبح وارڈر نے کنٹرول روم سے واکی ٹاکی کے ذریعے دہشت گردوں کے اچانک حملے سے آگاہ کیا۔سائرن بجانے کے بعد ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا۔تمام جیل کو مکمل لاک آپ کر دینے کے بعد تمام وارڈر اور افسران کی جانب سے مستعدردعمل کا مظاہرہ کیا گیا پولیس وائرلیس کنٹرول اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی کنٹرول کو واقعہ کی اطلاع کی گئی۔ڈسٹرکٹ منیجمنٹ کی تمام لاء انفورسمنٹ ایجنسیاں اور آئی ایس برانچ کے اہلکار فوری طور پر جیل ہذا پہنچ گئے۔ایلیٹ فورس کے تربیت یافتہ وارڈرز نے جیل کی عمارت کو چاروں اطراف سے گھیر لیا۔تاکہ دہشت گردوں کے حملے کو روکا جا سکے۔ڈسٹرکٹ پولیس کے اہلکار وں نے بھی دہشت گردوں کے خلاف مقابلے میں حصہ لیا۔ایمرجنسی صورتحال سے کامیابی کے ساتھ نبٹا گیا اور دہشت گردوں کو منتشر کیا گیا۔11 بجکر 25 منٹ پر کلیئرنس الارم بجنے کے بعد موک ایکسائز اختتام پذیر ہو گئیں۔ایکسائز کے دوران معمول کے ایمرجنسی پلان کے ساتھ بمب ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے آتش گیر مواد اور خود کش جیکٹس کو تلف کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اوکاڑہ:کروناوائرس کے 85 کیسز سامنے آگئے،فوکل پرسن خورشید جیلانی

Conducting test exercises in District Jail Jhelum

Conducting test exercises in District Jail Jhelum