Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان پیپلز پارٹی کس وقت استعفے دے گی؟ راجہ پرویز اشرف نے بھانڈا پھوڑ دیا

When will the PPP resign? Raja Pervez Ashraf opened the vessel

اسلام آباد(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہم پنجاب میں عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں اس کے بعد قومی اسمبلی میں سپیکر اور وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد لائیں اس کے بعد اگر استعفوں کی ضرورت پیش آئی تو ہم استعفوں کے لیے تیار ہیں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم )بنانے میں سب سے زیادہ کردار بلاول بھٹو زرداری کا ہے۔استعفے پہلی یا دوسری نہیں آخری آپشن ہیں۔حکومت کا الیکشن کمیشن کے ساتھ رویہ درست نہیں ہے،حکومت الیکشن کمیشن پر چڑھائی کرررہی ہے اس سے جمہوریت کی نفی ہورہی ہے، وزیراعظم اپنے بیانات کا جائزہ لیں۔آج ساری اپوزیشن جماعتیں الیکشن کمیشن کے پیچھے کھڑی ہیں 

 یہ بھی پڑھیں: اوکاڑہ یونیورسٹی میں علم ریاضیات کی اہمیت پہ سیمینار کا انعقاد

الیکشن کمیشن پر الزامات حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ ہم نے شروع دن سے ہی اپنا موقف پی ڈی ایم کے سامنے رکھا ہے بلاول بھٹو کی کوششوں سے ہی پی ڈی ایم بنی پریذائیڈنگ آفیسر کے عمل سے حکومت ایکسپوز ہوئی حکومت اپنے بارے میں غلط پروپیگنڈا کرتی ہے ہم لانگ مارچ کے لیے تیار تھے مگر پھر ڈیمانڈ کی گئی کہ لانگ مارچ  کے بعد استعفے دینے ہونگے جو ہمارے لیے نئی سیچوئشن تھی اس وجہ سے ہم نے پی ڈی ایم سے وقت مانگا۔سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے حوالے سے فیصلہ بھی پی ڈی ایم کرے گی۔پی ڈی ایم چاہتی تھی ہم کسی بھی الیکشن میں حصہ نہ لیں مگر ہم نے الیکشن میں حصہ لینے پر انکو راضی کیا۔ 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent