Ticker

6/recent/ticker-posts

بھاٸیوں نے بہن کو کیوں ذبح کیا؟

Why did the brothers slaughter the sister?

Why did the brothers slaughter the sister?

کراچی (ویب ڈیسک) منگھوپیر میں غیرت کے نام پر 4 بھائیوں نے اپنی شادی شدہ بہن اور رشتے دار کو تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا پولیس کے مطابق خاتون در بی بی اور رشتے دار مختار کے قتل میں ملوث چاروں ملزمان کی بیویاں پولیس کی حراست میں ہیں جنہوں نے پولیس کو بتایا کہ رات گئے مقتول مختار اپنی رشتے دار خاتون در بی بی کے گھر اس سے ملنے آیا جس کے بارے میں در بی بی کے بھائیوں کو پتا لگا تو وہ پہنچ گئے مقتول مختار نے ملزمان کے ساتھ ہاتھا پائی کرکے بھاگنے کی کوشش کی لیکن ملزمان نے پکڑ کر تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کردیا اس کے بعد چاروں ملزمان نے اپنی بہن در بی بی کو بھی تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر قتل کیا اور فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق در بی بی شادی شدہ تھی اس کا شوہر روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم ہے۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جب کہ چاروں قاتل بھائیوں کی تلاش جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان پیپلز پارٹی کس وقت استعفے دے گی؟ راجہ پرویز اشرف نے بھانڈا پھوڑ دیا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent