Ticker

6/recent/ticker-posts

سوزوکی سپورٹس باٸیک کے شوقین افراد کےلیے خوشخبری، پانچ لاکھ والی باٸیک اب کتنے کی ملے گی؟

Good news for Suzuki sports bike enthusiasts, how much will a 500,000 bike cost now?

لاہور (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن )نوجوان لڑکوں میں تیز رفتار اور بھاری بھرکم انجن والی موٹر سائیکلوں کا شوق پایا جاتاہے جسے ہم سپورٹس بائیک بھی کہتے ہیں لیکن ان کی قیمتیں بہت زیادہ ہونے کے باعث بہت سے نوجوان اپنے شوق کو قربان کر دیتے ہیں اور روایتی موٹرسائیکل رکھنے پر ہی اکتفا کرتے ہیں لیکن اب سوزوکی نے ان نوجوانوں کی یہ مشکل اپنی  سپورٹس

Good news for Suzuki sports bike enthusiasts, how much will a 500,000 bike cost now?

 بائیک قسطوں پر فروخت کرنے کا اعلان کر کے حل کر دی ہے تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنی معروف سپورٹس بائیک ’ ’سوزوکی گکسر 150 ایس ایف “(Suzuki Gixxer 150 SF)کو بغیر مارک اپ کے قسطوں پر فروخت کرنے کی پیشکش کر دی ہے سپورٹس بائیک کی قیمت پانچ لاکھ 99 ہزار روپے ہے لیکن اب نوجوان یہ موٹر سائیکل ماہانہ 13 ہزار 300 روپے قسط پر حاصل کر سکتے ہیں جس کیلئے ایک لاکھ 19 ہزار 800 روپے ایڈوانس رقم کی مد میں ادا کرنے ہوں گے جبکہ بقیہ رقم تین سال کی اقساط کی صورت میں ادا کرنی ہوگی پاک سوزوکی کی جانب سے یہ موٹر سائیکل پاکستان میں 2019 میں متعارف کروائی گئی تھی اس میں ڈیڑھ سو سی سی فور سٹروک ایئر کولڈ انجن نصب کیا گیابہے جو 13.4 ہارس پاور اور 13.8 نیوٹن میٹر ٹارک پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ اس میں پانچ سپیڈ گیئر دٸیے گٸے ہیں موٹر سائیکل کی سپیڈ کو کنٹرول کرنے کیلئے دونوں وہیلز میں ڈسک بریک اور بہترین سسپنشن بھی نصب کیا گیاہے

یہ بھی پڑھیں : بھاٸیوں نے بہن کو کیوں ذبح کیا؟

یہاں آپ کو یہ بھی بتاتے چلیں کہ بھارت میں اس موٹر سائیکل کو ’ سی کے ڈی ‘ کے نام سے فروخت کیا جاتا ہے اور اس کی قیمت ایک لاکھ 16 ہزار بھارتی روپے ہیں جبکہ پاکستان میں اس کو ’ سی بی یو ‘ کا نام دیا گیاہے اور اس کی قیمت 5 لاکھ 99 ہزار روپے رکھی گئی ہے جو کہ حیران کن طور پر بہت زیادہ قیمت ہے اگر بھارتی روپے کی قدر کا بھی حساب لگایا جائے تو پھر بھی پاکستان میں اس موٹر سائیکل کی قیمت بھارت کے مقابلے میں بہت زیادہ ہے یہی وجہ ہے کہ پاک سوزوکی کی یہ موٹر سائیکل پاکستان کی سڑکوں پر بہت ہی کم دوڑتی ہوئی دکھائی دیتی ہے ۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent