Ticker

6/recent/ticker-posts

بجلی کے نرخ بڑھ گئے،نیپرا

Electricity prices go up, NEPRA

اسلام آباد(نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن) آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کے لئے نیپرانے ایک بار پھر سے بجلی کے نرخ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی 24 نیوزکے مطابق نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے آئی ایم ایف (آئی ایم ایف) کے مقرر کردہ شرائط و ضوابط کو پورا کرنے کے لئے ایک بار پھر بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے فیصلے سے صارفین پر 91.36 ارب روپے کا بوجھ پڑے گا

یہ بھی پڑھیں: میرج بیورو نے مسلم ہونے کی وجہ سے میرا رشتہ کروانے سے انکار کیا: بھارتی اداکارہ

ذرائع کادعوی ہے کہ پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے لئے 44.70 ارب روپے مانگے گئے ہیں اور دوسری سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ کے معاملے میں 46.65 ارب روپے مانگے گئے ہیں۔ آئی ایم ایف نے اس بات پر زور دیاہے کہ بجلی کے بل اداکرنے والے صارفین سے چوری کے نقصانات کی وصولی کی جائے۔ بجلی استعمال کرنے والے صارفین سے وصول کردہ یہ اضافی ادائیگیاں آپریشن اور نقصانات کی بحالی کے حوالےسے ہیں نجی ٹی وی کے مطابق موجودہ حکومت نے ابھی تک سرکاری شعبے کی پاور کمپنیوں کے انتظامیہ اور پیشہ ور بورڈز کا تقرر نہیں کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد الیکٹرک کمپنیوں کے اکاونٹس سسٹم ابھی مینول ہیں جو کرپشن کا بڑا ذریعہ بن گئے ہیں۔

Desi Comedy Heroes Of Bollywood :تفریح اور مزاح سے بھرپور پروگرام دیکھیے 

 یاد رہے کہ آئی ایم ایف نے کورونا وائرس کی وباکے دوران ملکی معیشت کی مدد اور پاکستان کے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئےپاکستان کو 500 ملین ڈالر کے قرض کی منظوری دی تھی جبکہ اپوزیشن کی بڑی جماعتیں پیپلز پارٹی


اور مسلم لیگ ن پہلے ہی آئی ایم ایف کی شرائط کو پورا کرنے کی وجہ سے حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent