Ticker

6/recent/ticker-posts

حریم شاہ کی ویڈیوز لیک ہونے کا خدشہ،ساٸبرکراٸم میں درخواست دیدی

Fearing leak of Hareem Shah's videos, he applied in Sayber Carim

لاہور (نیشن آف پاکستان نیوز آن لائن ) معروف سیاستدانوں کی ویڈیوز لیک کرنے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ اب اپنی ویڈیو لیک ہونے کے ڈر سے سائبر کرائم سے رابطے کرنے لگی ہیں تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے سوشل میڈیا پر معروف سیاستدانوں کے ساتھ بنائی جانے والی ویڈیوز لیک کی تھیں جس سے انہیں کافی متنازع شہرت بھی حاصل ہوئی لیکن اب وہ اپنے جال میں خود ہی پھنستی جارہی ہیں ٹک ٹاکر نے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ سے رابطہ کیا ہے کہ تاکہ وہ اپنی دوست کو ویڈیوز لیک کرنے سے روک سکیں ان ویڈیوز کے حریم شاہ کیلئے سنگین نتائج بھی ثابت ہوسکتے ہیں

یہ پڑھیں : پنشن کا تنازع،بیوی نےفحش فلم دکھاکرشوہر قتل کردیا



حریم شاہ کی کچھ عرصہ قبل مفتی قوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس پر ان کا کہناتھا کہ تھپڑ مارنے والی عائشہ ہیں اور وہ ان کی کزن نہیں بلکہ صرف دوست ہیں حریم شاہ کا کہناتھا کہ ان کی دوست عائشہ اپنے بوائے فرینڈ بہادر شاہ عبداللہ کے ہمراہ نشے کی حالت میں ان کے گھر داخل ہوئیں اور مجھے ہراساں کیا عائشہ نے میرے گھر سے کچھ ذاتی اور اہم دستاویزات بھی چوری کر لیے ہیں جن میں پاسپورٹ بھی شامل ہے حریم شاہ کا کہناتھا کہ عائشہ کے پاس کچھ ویڈیوز ہیں جن کی بنیاد پر وہ مجھے بلیک میل کر رہی ہے معاملے کی ایف آئی آر کٹوانے کیلئے ٹک ٹاکر اسلام آباد روانہ ہوگئیں ہیں اور ان کا کہناتھا کہ وہ مقدمہ درج کروانے کے بعد عائشہ کے خلاف پریس کانفرنس کریں گے اور ثبوت بھی لائیں گی ان کا کہناتھا کہ عائشہ کے خلاف پہلے بھی مقدمات ہیں اور وہ جیل بھی کاٹ چکی ہیں 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent