Ticker

6/recent/ticker-posts

بھونگ: دایا برادری کے لوگوں کی محبتوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،برداری کی فلاح و بہبود کیلیے اہم اقدامات کرتا رہوں گا,سردار صفدر علی مٹھانی

Bhong: The love of the people of Daya community can never be forgotten, I will continue to take important steps for the welfare of the community, Sardar Safdar Ali Mithani

بھونگ(وکرم دیپال)مٹھانی برادری کے چیف سردار صفدر علی خان مٹھانی، رحیم آباد کے سماجی شخصیت حاجی اللہ بچایا دایا,عبدالحمید دایا کی دعوت پر رحیم آباد تشریف لانے پر انکا شاندار اور والہانہ اسقبال کیا شرکاء کی طرف سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئی اس موقع پر سردار صفدر علی مٹھانی نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں دایا برادری کے لوگوں کی محبتوں کو کبھی بھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اس برداری کی فلاح و بہبود کیلیے اہم اقدامات کرتا رہوں گا انکو جہاں پر بھی میری ضرورت پڑے گی مجھے صف اول میں پائیں گے اور انکا بھرپور ساتھ دونگا

یہ بھی پڑھیں: چیچہ وطنی : کیا یہ شخص انسان کہلانے کے لاٸق ہے؟

تقریب کے آخر میں میزبان نے آنے والے تمام معززین کرام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں مٹھانی برادری کے چیف کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہمارے پروگرام میں شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگا دیے انکی محبتوں کا ہمیشہ مشکور رہوں گا اس موقع پر عبدالمجید دایہ,غلام مصطفی دایہ,عبدالوحید دایہ,مشتاق احمد دایہ اور دایہ برادری کے دیگر لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent