Petroleum products are cheap, the gift of Ramadan to the people from the government
اسلام آباد(نیشن آف پاکستان نیوزآن لائن) حکومت کی جانب سے عوام کو رمضان المبارک کا تحفہ دے دیا گیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کردی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا تفصیل کے مطابق وزارت خزانہ نے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرول ایک روپے 79 پیسے سستا کردیا ہے جس کے بعد فی لٹر پٹرول 108 روپے 56 پیسے ہائی سپیڈ ڈیزل دو روپے 32 پیسے سستا ہو کر 110 روپے 76 پیسے فی لٹر ہوگیا ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت میں دو روپے چھ پیسے کی کمی بعد یہ 80 روپے لٹر ہوگیا ہے۔ لائٹ ڈیزل دو روپے 21 پیسے سستا ہو کر
77 روپے 65 پیسے فی لٹر ہوگیا ہے۔
0 Comments