Punjab Irrigation Minister Mohsin Leghari summoned by NAB
راولپنڈی (ویب ڈیسک) نیوزذرائع کے مطابق نیب شوگراسیکنڈل کی تحقیقات منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت کررہا ہے اور شوگر اسیکنڈل میں بڑی حکومتی شخصیات کی طلبی کا سلسلہ جاری ہے اور اس بار نیب راولپنڈی نے صوبائی وزیر پنجاب محسن لغاری کو طلب کیا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق محسن لغاری کوچارمئی کو نیب راولپنڈی آفس طلب کیاگیا ہے جہاں ان سے نیب کی کمبائنڈ انویسٹی گیشن ٹیم تفتیش کرے گی اس حوالے سے محسن لغاری کو 2018 تا 2019میں شوگر پر دی جانے والی سبسڈی اور ایکسپورٹ کی اجازت نامہ دینے کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق وزیراعلی شہباز شریف گھر جائیں گے یا جیل لاہور ہائیکورٹ نےبڑا فیصلہ سنا دیا
نیب نے گزشتہ ہفتہ کین کمشنر اور چیف سکیٹری آفس کادورہ کر کے ریکارڈ حاصل کیا تھا، جب کہ گزشتہ روز نیب راولپنڈی نے وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کو 4 مئی کو طلب کرنے کا نوٹس جاری کیا تھا جب کہ سابق صوبائی وزیرخوراک سمیع اللہ چوہدری کو بھی نیب راولپنڈی آفس میں طلب کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 19-2018 میں چینی یہ کہہ کر برآمد کی گئی تھی کہ ملک میں اس کے وافرذخائرموجود ہیں ۔ پنجاب حکومت نے چینی کی برآمد پرشوگرملز مالکان کو اربوں روپے کی سبسڈی تھی تاہم اس کے بعد ہی ملک میں چینی کا بحران پیدا ہوا اور ناصرف پاکستان کو چینی درآمد کرنی پڑگئی بلکہ 58 روپے کی کل ملنے والی چینی کی قیمت 120 روپے فی کلوتک جاپہنچی۔ اب بھی اس کے نرخ مقامی مارکیٹ میں 95 سے 105 روپے فی کلو تک ہیں۔
0 Comments