Ticker

6/recent/ticker-posts

رحیم یارخان: داود تکافل بیمہ پالیسی کمپنی کیجانب سے وفات پانیوالے پالیسی ہولڈر کے ورثاء کو چھ لاکھ روپے کا چیک دیدیا گیا،ٹی ایم منور حسین

Rahim Yar Khan: Dawood Takaful Insurance Policy Company has given a check of Rs 600,000 to the heirs of the deceased policyholder, TM Munawar Hussain

رحیم یارخان(محمد خرم لغاری) داود فیملی تکافل کمپنی کی جانب سے وفات پانیوالے پالیسی ہولڈر کے ورثاء کو چھ لاکھ روپے کا چیک ڈیتھ کلیم کی صورت میں دے دیا گیا تفصیل کے مطابق داود فیملی تکافل کمپنی کے ٹی ایم منور حسین نے بتایا کہ ہمارے پالیسی ہولڈر ظفر خان ترین نے اپنی لاٸف انشورنس کی مد میں دس سالہ مدت کی پالیسی خرید رکھی تھی جس کی انہوں نے صرف دو قسطیں ہی جمع کرواٸی تھی کہ وفات پاگٸے ہمارے ادارے کے اصولی ضابطہ کے مطابق پالیسی ہولڈر کے ورثاء کو کسی بھی کاغذی یا مالی قسم کی دشواری کا سامنا کیے بغیر انشورنس کی رقم ان کے گھر جاکر چیک کی صورت میں ورثاء کے حوالے کردی گٸی پالیسی ہولڈر نے اپنا وارث اپنی والدہ کو مقرر کیا تھا انکی ناسازی طبعیت کی وجہ سے مجھ سمیت دفتر


یہ بھی پڑھیں : جعلی عامل نے ماں سے بچے قتل کروا دٸیے

کے کچھ ارکان انکے گھر گٸے جہاں انکی رضامندی سے چیک پالیسی ہولڈر ظفر ترین کے بھاٸی حوالے کیا گیا۔ ٹی ایم منور حسین نے مزید بتایا کہ داود فیملی تکافل مکمل طور پر سود سے پاک ہے اور علماء کرام کی زیرسرپرستی کام کررہی ہے جبکہ دیگر انشورنس پالیسی کمپنیوں کی نسبت پالیسی ہولڈر کو ہر قسم کی سہولت جس میں قرض حسنہ بغیر کسی سود کے دیا جاتا ہے بلکہ اگر پالیسی ہولڈر چاہے تو بجاٸے قرض حسنہ واپس کرنے کے اپنی میچورٹی کلیم کی رقم سے منہا بھی کروا سکتا ہے اس علاوہ پالسی ہولڈر کو بیمہ کی رقم چالیس دن کے اندر اندر دے دی جاتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ داود فیملی تکافل کمپنی خالص کاروباری اداروں کے ساتھ کام کرتی ہے اور حاصل شدہ منافع پالیسی ہولڈرز کو پالسی کے مطابق تقسیم کرتی ہے۔ پالیسی ہولڈر ظفر ترین کے گھر چیک دینے کے موقع پر جی ایم چوہدری شاہد، ٹی ایم لالہ ناصر، ٹی ایم کامران منظور اور ٹی ایم شفقت محمود بھی موجود

تھے

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent