Ticker

6/recent/ticker-posts

گستاخانہ حرکات کے خلاف بائیکاٹ کی مہم خود قیادت کروں گا،وزیراعظم عمران خان

I will lead the boycott campaign against blasphemous acts: PM Imran Khan

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مسلم ممالک ایک ہوکر کہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کی تو بائیکاٹ کریں گے میں ذمہ داری لیتا ہوں کہ میں اس مہم کی خود قیادت کروں گا اورانشااللہ اپنی قوم کو مایوس نہیں کروں گا۔

تفصیل کے مطابق قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا تھا دنیا میں کہیں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی ہو تو تکلیف ہوتی ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں ہم بھی چاہتے ہیں کہ دنیا میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی نہ ہو مگر حکومت کا طریقہ کار مختلف ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی نہ ہو۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کیا فرانس سے تعلق توڑنے اور سفیر کو واپس بھیجنے سے کیا نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کا سلسلہ رک جائیگا؟ اس طرح کے مظاہروں سے نقصان صرف پاکستان کا ہے فرانس کو کچھ نہیں ہونے والا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پچھلے ہفتے افسوسناک حالات ہوئے ایک جماعت کو دیکھ کرایسا لگا جیسے ان کو باقی پاکستانیوں سے زیادہ پیار ہے ٹی ایل پی چاہتی ہے کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے ٹی ایل پی کا جو مقصد ہے وہی حکومت اور میرا مقصد ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایسی گاڑی جس میں لاک ڈاﺅن کے دوران بھوتوں نے قبضہ کرلیا

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹی ایل پی چاہتی ہے کہ فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کیا جائے فرانس کے سفیر کو ملک بدر کرنے سے صرف نقصان پاکستان کا ہے سفیر کو واپس بھیجنے کا مطلب ہے یورپی یونین سے تعلقات توڑے جائیں قوم کو آگاہ کرنا


چاہتا ہوں کہ ہماری آدھی ایکسپورٹ یورپی ممالک کو جاتی ہے تعلقات توڑنے کا مطلب ہے آدھی ایکسپورٹ کو ختم کرنا ہے۔ 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent