Ticker

6/recent/ticker-posts

ایسی گاڑی جس میں لاک ڈاﺅن کے دوران بھوتوں نے قبضہ کرلیا

A car that was possessed by ghosts during a lockdown

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لاک ڈاﺅن نے لوگوں کے کاروبار تباہ کیے،نوکریاں چھینیں اور دیگر نقصانات کیے لیکن برطانوی شخص نے لاک ڈاﺅن کے دوران اپنے ساتھ ایسا کام ہونے کا انکشاف کیا کہ سن کر آپ کی حیرت کی انتہاءنہ رہے گی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق سٹیو پیلنگ نامی مانچسٹر کے رہائشی اس شخص کے پاس ایک سنیک وین ہے، جس میں رہائش بھی رکھی جا سکتی ہے۔ یہ وین لاک ڈاﺅن کے دوران گھر کے باہر خالی کھڑی رہ سٹیو پیلنگ کا دعویٰ ہے کہ اس وین میں بھوتوں نے رہنا شروع کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : تعلیم نسواں

 56سالہ سٹیو پیلنگ کا کہنا ہے کہ لاک ڈاﺅن ختم ہونے کے بعد جب ہم نے وین کا استعمال شروع کیا تو اس میں ایسے عجیب و غریب کام ہوتے دیکھے کہ خوفزدہ رہ گئے۔ اب میں اور میری فیملی کے لوگ ہی نہیں بلکہ میرے ملازمین بھی اس وین میں داخل ہونے سے ڈرتے ہیں اکثر عجیب و غریب بھاری اور بھوتوں جیسی آوازیں آنی شروع ہو جاتی ہیں۔ برتن اور دیگر چیزیں خود بخود حرکت کرنے لگتی ہیں اور اسی طرح کی خوفزدہ کردینے والی دیگر حرکتیں وین میں ہونے لگی ہیں۔اب تک سب سے خوفناک واقعہ یہ پیش آیا ہے کہ میرے کچھ ملازمین وین میں میز پر پیسٹریاں اور دیگر کھانے کی چیزیں رکھ رہے تھے کہ میز پر پڑے برتن اچانک ہوا میں اڑنا شروع ہوئے اور پھر پوری وین میں بکھر گئے یہ دیکھ کر ملازمین چیخیں مارتے ہوئے بھاگ کر وین



سے نکل گئے۔ 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent