Ticker

6/recent/ticker-posts

پاکستان میں بھی آکسیجن کی کمی کا خطرہ پیدا ہوگیا

There is also a risk of oxygen deficiency in Pakistan

پاکستان میں آکسیجن بنانے والی کمپنیوں نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی موجودہ لہر کے دوران اگر آکسیجن کی صنعتی شعبے کو فراہمی نہ روکی گئی تو اسپتالوں میں آکسیجن کی شدید کمی متوقع ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پٹواری کے منشی رکھنے پر پابندی اور؟

انہوں نے یہ خطرہ بھی ظاہر کیا ہے کہ اگر اسپتالوں کو مسلسل آکسیجن کی فراہمی مہیا نہ ہوئی تو ممکنہ طور پر بھارت جیسی صورتحال بھی پیدا ہونے کا سخت اندیشہ ہے

جانئے خواب کی تعبیر: (ابرو بھنوویں)

آکسیجن بنانے والی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ عام حالات میں ایک مہینے کا اسٹاک رکھتے ہیں لیکن موجودہ صورتحال میں انہیں روزانہ کی بنیاد پر ہسپتالوں کو آکسیجن فراہم کرنا پڑ رہی ہے اگر کراچی اور حیدرآباد میں کورونا کیسز بڑھے تو آکسیجن بنانے والی کمپنیوں پر دباؤ بڑھ جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان آکسیجن لمیٹڈ کے مطابق ملک میں پانچ کمپنیاں ہیں جو ہسپتالوں کو آکسیجن فراہم کرتی ہیں اور موجودہ حالات کے پیش نظر وہ اپنی 100 فیصد پیداوار دے رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان ریلوے کی جانب سے عوام کےلیے خوشخبری

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent