Ticker

6/recent/ticker-posts

راولپنڈی پولیس کے انسان دوست سی پی او احسن یونس کا اہم اقدام

Important step of Rawalpindi Police's philanthropic CPO Ahsan Younis

راولپنڈی(نیشن آف پاکستان نیوز آن لاٸن) ترجمان پولیس کے مطابق سوتیلے والد کے تشدد کا نشانہ بننے والے محمد طیب کے لئے پھل، پھولوں کا گلدستہ اور دیگر تحائف بھجواۓ سی پی او کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی وارث خان، ایس ایچ او بنی اور ایس ایچ او ویمن محمد طیب کے گھر پہنچے اور بچے کی خیریت دریافت کی سی پی او محمد احسن یونس کی جانب سے پھول، پھل اور دیگر تحائف پہنچاۓ

یہ بھی پڑھیں : خدمت آپ کی دہلیز پروگرام سہولیات کی فراہمی کےلئےایک جامع قدم ہے

ڈی ایس پی وارث خان نے سی پی او محمد احسن یونس کے جانب سے اس معاملہ میں پولیس کو دئیے گئے خصوصی احکامات سے آگاہ کیا سی پی او کی خصوصی ہدایت پر محمد طیب اور اسکے چھوٹے بھائی کی تعلیم و تربیت پر ان کی والدہ سے اہم بات چیت کی گئی

گھریلو حالات کی وجہ سے محمد طیب اور اسکے چھوٹے بھائی عبدالرافع کی پڑھائی بند تھی سی پی او کی ہدایت پر والدہ کو اعتماد میں لے کر بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے سرکاری و غیر سرکاری اداروں

راولپنڈی پولیس کے انسان دوست سی پی او احسن یونس کا اہم اقدام

سے رابطہ کیا جا رہا ہے

اس امر کو یقینی بنایا جاۓ گا کہ محمد طیب آئندہ تشدد شکار نہ ہو معصوم طیب اس قوم کا مستقبل ہے تمام تر نیک خواہشات اور جذبات محمد طیب کے ساتھ ہیں بچے پر غیرانسانی تشدد افسوسناک ہے، ایسا رویہ آنے والی نسل کی تربیت کے لئے نقصان دہ ہے راولپنڈی پولیس بچوں پر تشدد کو کسی صورت برداشت نہیں کرے گی ایسے فعل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاۓ گا

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent