Ticker

6/recent/ticker-posts

اوکاڑہ:خدمت آپ کی دہلیز پروگرام سہولیات کی فراہمی کےلئےایک جامع قدم ہے،ڈپٹی کمشنرعامرعقیق خان

Okara: Service is a comprehensive step to provide your doorstep program facilities, Deputy Commissioner Aamir Aqiq Khan

اوکاڑہ(جاوید راہی) ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا ہے کہ ضلع کے عوام کو بہترین اور معیاری شہری سہولیات کی فراہمی کے لئے پنجاب حکومت نے جو ہدایات جاری کی ہیں ان کی روشنی میں ضلع کی تینوں تحصیلوں میں بھر پور اقدامات کئے جائیں ''خدمت آپ کی دہلیز پر''پروگرام بھی انہی سہولیات کی مربوط اندازمیں لوگوں کو فراہمی کے لئے ایک جامع قدم ہے اس پروگرام میں ضلع کے تمام شہروں،قصبات میں صفائی ستھرائی،شجر کاری،کوڑا کرکٹ کو اٹھانے اور دیگر سہولیات کی فراہمی ممکن ہو سکے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو صباء اصغر علی،تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر صاحبان،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ چوہدری چوہدری طاہر امین،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اسلم بلوچ سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر عامر عقیق خان نے کہا کہ عوامی خدمت کے

ڈپٹی کمشنرعامرعقیق خان

یہ بھی پڑھیں : مانیٹرنگ کے میکانزم کی بدولت پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں کو اعتدال پر رکھنے میں مدد ملتی ہے،ڈپٹی کمشنرعامرعقیق خان

اس قابل ستائش پروگرام کے ذریعے تمام سرکاری محکموں کے معاملات سمیت ضلع میں صفائی ستھرائی کے ذریعے ضلعی انتظامیہ متحرک وفعال ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مسائل کے حل اور شہری و دیہی علاقوں میں یکساں ترقیاتی پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے کوشاں ہے۔انہوں نے سرکاری اداروں کے سربراہان کو ہدائیت کی کہ وہ عوا م دوست رویوں کے ذریعے لوگوں کے مسائل حل کرتے ہوئے انہیں ریلیف فراہم کریں انہوں نے کہا کہ ضلع میں صفائی ستھرائی،وال چاکنگ کے خاتمہ،غیر قانونی تعمیرات کے خلاف اقدامات،گراں فروشوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھی مہم کو جاری رکھا جائے۔ 

Post a Comment

0 Comments

click Here

Recent